
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم وہ امیدوار ہیں جنہوں نے 2024 کے الیکشن میں این اے 46سے حصہ لیا اور ہارگئے تھے، انہوں نے بھی تحریک انصاف کے امیدوار سے متعلق کہا کہ انہیں ہرایا گیا گیا ہے لیکن اب جب فارم 45 دینے کی باری آئی تو پیچھے ہٹ گئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں 11 فروری کوا نہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی واضح جیت کو ہار میں بدل کر لینڈ مافیا کو نوازا گیا۔ این اے 46 میں جماعت اسلامی کے 15000 سے زائد ووٹ فارم 47 میں 2000 سے بھی کم ظاہر کیے گئے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ ن سمجھ لیں، ان چالوں کے سہارے آنے والی حکومت پاکستان کی کمزور ترین حکومت ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1756560772417659168 ایک طرف تو مصطفیٰ کمال نے فارم 45 الیکشن کمیشن کو فراہم کردئیے ہیں لیکن دوسری طرف جماعت اسلامی کے میاں اسلم فارم 45 دینے سے انکار کررہے ہیں جس پر صحافی محمد زبیر نے کڑی تنقید کی ہے۔
صحافی محمد زبیر کے مطابق اسلام آباد سے جماعت اسلامی کے میاں اسلم اقبال نے فارم 45 ٹریبیونل میں جمع کروانے سے انکار کر دیا۔۔۔ میاں اسلم اقبال نے انتخابات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کا اعلان کیا تھا اور فارم 45 دینے کا وعدہ کیا تھا
https://twitter.com/x/status/1798818182913995188
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جماعت اسلامی کے نئے امیر حافظ نعیم صاحب اپنی جماعت کی ساکھ کو بچانا چاہتے ہیں تو اس پر نوٹس لیں ورنہ ماضی کی طرح اسٹیبلیشمنٹ کی بی ٹیم کئ طرح کام کرتے رہیں
https://twitter.com/x/status/1798818364397379611
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سٹیبلیشمنٹ اور ن لیگ تو نہیں سجھی لیکن عوام جماعت اسلامی کے فارم 45 دینے سے انکار کی وجہ سمجھ چکی ہے
https://twitter.com/x/status/1798984592000745607
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anjumaahi11h21.jpg