ایم کیو ایم کو اللہ نےاپنی رحمت سےبنایا

ImRaaN

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم کو اللہ نے اپنی رحمت سے بنایا، بڑی طاقتیں ختم نہیں کرسکتیں: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نائن زیرو پر الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ پر خطاب میں متحدہ کے قائد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوتیں متحدہ کے خلاف سرگرم ہیں۔ دشمن ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ایم کیوایم دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ برطانیہ اور امریکی اخبارات میں میرے خلاف بے ہودہ تحریریں لکھی گئیں۔ ذہنی اور جسمانی طور پر ہر قسم کی مشکل کیلئے تیار ہوجائیں میں نے یہاں تک سنا ہے کہ متحدہ کے دن گنے جاچکے ہیں۔

ایم کیوایم کو امریکہ، برطانیہ اور دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں بھی ختم نہیں کرسکتیں۔ اسے اللہ نے اپنی رحمت سے بنایا ہے۔ ایم کیو ایم پر اللہ کا فضل و کرم جاری رہے گا۔ پاکستانی میڈیا میں بھی کچھ لوگ اپنا تعصب نکال رہے ہیں۔ علاوہ ازیں الطاف حسین کی سالگرہ پر آج تقریبات ہوں گی۔ الطاف 60 برس کے ہوگئے ہیں۔



http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-09-17/page-12/detail-55
 
Last edited by a moderator:

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
Re: آج کا لطیفہ

جس دن قاضي نصيراللہ بابر تشريف لے آئے ايم کيو ايم کے مينڈيٹ کا آخري دن ثابت ہوگا
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
آج سے تمام کارکن بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ چھوڑ کر تسبیح اور مصلے اکٹھے کریں گے
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
MQM ka duniyavi khuda

images
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
آج سے تمام کارکن بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ چھوڑ کر تسبیح اور مصلے اکٹھے کریں گے



یعنی اب دوا نہیں ، دعا سے کام چلے گا
ویسے مصلے کی کیا ضرورت ہے وھی بوری بچھا لیں جو ساتھ ساتھ لئے پھرتے ہیں
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
يہاں رنڈياں اور طوائفيں ناچتي ہيں اور ڈانس کے پيسے کےبارے ميں بھى کہتي ہيں کہ ہم پر اللہ کا بڑا فضل ہے حالانکہ حرام کار کو شرم آني چاہئے کہ وہ حرام کے پيسے اور عمل کو اللہ کا فضل قرار دے
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستای میڈیا والو ڈھکی چھپی دھمکی دی گئی ہے سدھر جاؤ۔ ۔ ۔باقی ایم کیو ایم اللہ کی رحمت سے نہیں پہلے ضیاء پھر مشرف کی رحمت سے بنی ہے۔۔
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

اِبلیس کو تخلیق کرنے میں بھی اللہ پاک کی رحمت ہی کارفرما تھی اس میں فخر کی کیا بات۔
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
کمال ہے ، یعنی کہ کراچی میں الله کی" رحمت" کا غلبہ ہے آج کل؟؟؟ ایم کیو ایم رحمت نہیں ، عذاب ہے ہمارے کرتوتوں کا
 

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
Is zehmat mera matlab rehmat say....kon mustafeed ho raha hay???...agar roz kay 5-10 banday nikalna rehmat hay...to phir Allah he rahem karay..
 

Back
Top