ایم کیو ایم کا مقدمہ 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
از ابو علیحہ

11751418_435637119977973_6223767041330314706_n.jpg

تصویر میں واسکٹ والا بائیک سوار کون ہے یہ بعد میں بتاونگا پہلے ایک وضاحت ہوجائے، جب سے پیج بنا ہے کل پہلی بار الطاف حسین کے بارے میں ایک پوسٹ کیا کردی، انباکس میں گالیوں کی بوچھاڑ شروع ہوگئی، وہ پٹواری دوست جو تاریک انساپ والی میری پوسٹس تھینک یو ابو علیحہ والی ٹی شرٹس پہن کر پڑھا کرتے تھے وہ بھی روٹھے روٹھے نظر ائے۔ اب انساپی بوٹ پالشیوں کو تو سمجھانا کسی حبشی کو اس غرض سے نہلانا ہے کہ وہ بعد ازغسل سفید ہوجائے گا البتہ پٹواری اور دیگر دانشوڑوں سے مکالمہ کرنے میں کیا مضائقہ ہے۔
تو بھائیوں اور بہنوں ذرا نیڑے نیڑے آو لیکن آنے سے پہلے دل و دماغ سے تعصب اور لسانیت کی میلی کچیلی بنیانیں اتار کر آنا۔

ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ایم کیو ایم ایک فاسشٹ ( جو لوگ یہ الزام زور سے دہراتے ہیں ان کو اس کے انگریزی کے ہجے بھی نہیں آتے) دھشت گرد ، بھتہ خور جماعت ہے۔ مان لیا جی اب اتنا زور جو لگایا جارہا ہے۔لیکن یہ بتادیں
1۔ ایم کیو ایم کے کتنے جعلی ڈگری ہولڈر اعلیٰ عہدوں پر آج تک سامنے آئے ہیں۔ ن لیگ، پیپل پالٹی، جماعت اسلامی، تاریک انساپ حتیٰ کہ جمیعت ال علمائے اسلام کے بھی جعلی ڈگری والے سیاستدان ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ کوئی ایک نام؟
2۔ ایم کیو ایم کے آج تک کتنے سیاستدان یا عہدیدار ان دھرے گئے ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام ہو، کرپشن کا کوئی مقدمہ ہو یا کرپشن کا کوئی کیس عدالت میں زیر سماعت ہوں۔ باقی تمام جماعتوں کے انفرادی و اجتماعی سیاستدانوں پر الزامات سے میڈیا رپورٹس بھری ہوئی ہیں۔ کوئی ایک نام؟

3۔ ایم کیو ایم میں شامل کالے کلوٹے مہاجر بہت بڑے دھشت گرد غنڈے ہیں، میڈیا اب آزاد ہے ، اور رینجرز ابو کے طفیل فیصل واڈا اور امران اسمایل جیسے کدو جو ایک پلیٹ نہاری یا 20 روپے کے ایزی لوڈ کے لئے باجی کی قمیض پہن کر محلے میں رقص کیا کرتے تھے وہ بھی اب بھونک رہے ہیں تو کوئی ایک کیس دکھا دیجئے حضور کسی خاتون سے بدتمیزی یا بے حرمتی کا۔ ہیں جی؟ کیا کہا؟ کوئی نہیں۔۔۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک غنڈوں سےبھری جماعت جس نے کروڑوں انسانوں کا خون کیا، کھربوں روپے بھتہ وصول کیا، سینکڑوں دھماکے کئے، لاکھوں بینک ڈکیتیاں کی ، کے سارے دھشت گرد اتنے نامرد کہ آج تک کسی ایک خاتون کو نہ چھیڑ سکے۔ لخ لعنت ایسے غنڈوں پر

4۔ کالعدم تنظیموں ، یا کسی مدرسے پر چھاپہ ماردیں، سہراب گوٹھ یا لیاری کے کسی گمنام مکان کا گھیرا کسا جائے تو لاشیں گر جاتی ہیں، یہ سالے کیسے را کے ایجنٹ ہیں جو سینکڑوں کی تعداد میں نائن زیرو پر موجود ہوتے ہیں ، اسلحہ کا انبار بھی پاس ہے لیکن درجن بھر رینجرز آتی ہے اور بکریوں کی طرح ہانک کر لے جاتی ہے؟۔
ایم کیو ایم کوئی دودھ کی دھلی نہیں ہے یارو لیکن پتوکی اور بوریوالہ میں بیٹھ کر چند حوالدار اینکرز اور بوٹ پالش کالم نگاروں کو پڑھ کر اپنا مائنڈ میک اپ مت کریں۔ آپ کو ایم کیو ایم کو گالی دینے کا حق ہے اگر آپ کراچی حیدر آباد کے رہائشی یا آپ سے کسی ایم کیو ایم کے کارکن نے بھتہ لیا، آپ کو مارا پیٹا یا زیادتی کی ہو۔ خواہمخواہ دوسرے کا منہ لال دیکھ کر اپنے منہ پر تھپڑوں کی بارش مت کیجئے۔

باقی فرصت ملے تو رابطہ کمیٹی کے اراکین کا پروفائل ہی دیکھ لیجئے گا۔ یہ مہاجروں کا ٹولہ نہیں ہے اس میں سندھی پنجابی اور پختون بھی شامل ہیں۔ اسی طرح نیچے کی ذیلی تنظیموں میں بھی ہر قسم و نسل و علاقہ کے لوگ موجود ہیں۔
اس تصویر کو غور سے دیکھیں، یہ صاحب میاں عتیق پانچ سال قبل متحدہ میں آئے، پنڈی کے رہائشی اور مڈل کلاس سے تعلق، جیب میں ٹکا نہ تھا، پانچ سالوں میں یہ کون کون سے عہدوں پر رہا اسے چھوڑدیجئے۔ لیکن اس وقت یہ شخص ایم کیو ایم پنجاب کا انچارج اور منتخب سینیٹر ہے۔ اور یہ تصویر اسکی غربت کے دور کی نہیں بلکہ دو ہفتہ قبل گوجرانوالہ ضمنی الیکشن میں جو ایم کیو ایم کا امیدوار کھڑا ہوا ہے کی انتخابی مہم کے سلسلے کی ہے۔ یہ جب کارکن تھا تو بائیک پر تھا ، جب یہ سینیٹر ہے تب بھی یہ بائیک پر ہے ۔

اور یہ بتادو نہ میں کالا کلوٹا ہوں نہ مہاجر، ہندکو سپیکنگ ہوں، اور خیبر پختونخواہ سے تعلق ہے، تاریک انساپ پر اسلئے تنقید کرتا ہوں کہ لائف میں 2 بار ووٹ دیا دونوں بار اسی جماعت کو دیا، اپنے صوبےکے حکمرانوں پر تنقید کرنا میرا حق ہے اور کسی انساپی کی پھوپھی بھی اپنی اداوں سے مجھے اس حق سے محروم نہیں کرسکتی۔

یاد رکھئے گا یہ بھانڈوں اور میراثیوں کا ٹولہ نہیں جو ایک 64 سالہ خبطی اور اس کی ولایتی کٹو رانی کا سرکس کا حصہ ہوں، یہ متحدہ ہے، ہزاروں شہیدوں کا لہو اس جماعت کو بنانے میں لگا ہے، اسے ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے۔یہ جماعت کالے کلوٹے مہاجروں کی ہوتی تو کب کا بنگالیوں کی طرح علیحدہ دیش بنا کر بیٹھی ہوتی، دعائیں دو الطاف حسین کو جس نے ان مہاجروں کو اتنا اعلیٰ ظرف بنا دیا کہ آج میاں عتیق جیسے کٹر پنجابی ایک سکوٹر پر بیٹھ کر ایم کیو ایم جائن کرتا ہے اور 5 سال بعد سینیٹر بن جاتا ہے۔
خیر میری بکواس تو تمام ہوگئی اب ایک لمحہ کا توقف لے کر سوچ لیجئے یا پھر Rubbish کہہ کر با آواز بلند ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو گالیاں دے کر ملک بچالیں۔

از ابو علیحہ:۔

1۔ نائن زیرو پر چھاپہ پڑا، 45 افراد حراست میں لئےگئے، نیٹو کا اسلحہ برآمد ہونے کا دعویٰ ہوا۔ یہ سب کو یاد ہے، تین ماہ ہوگئے اب کیا سین ہے ؟ 45 میں سے 42 رہا ہو کر گھر واپس کو آچکے، ان پر کوئ مقدمہ نہیں، ۔۔۔۔۔۔ تین ماہ ہوگئے نیٹو کا اسلحہ دکھائی دیا نہ اس کا کوئی مقدمہ ایم کیو ایم پر درج ہوا ۔۔۔۔۔۔ جس موٹے پیٹ والے مٹروے کو را کا ایجنٹ اور سکہ بند تربیت یافتہ دھشت گرد بنا کر پیش کیا گیا وہ ایک ہفتہ تک رینجرز کے ریمانڈ میں الٹا لٹک کر ڈنڈے سوٹے کھا کر بھی سوائے مرچوں، ہلدی، آلو ، ٹماٹر کے ریٹس کے کچھ نہ بتا سکا کیونکہ سالا باورچی جو تھا۔ تنگ آکر چھوڑنا پڑا، اب وہ گھرپر الٹا لیٹ کر اپنے جسم پر پڑے نشانات کی سیکائی کرتا ہے اور اونچی اونچی آواز میں رینجرز زندہ باد کے نعرے لگاتا ہے۔

مقصد مقدمہ درج کرنا تو تھا نہیں ، میڈیا ٹرائل مقصود تھاجو خیر سے حوالدار میڈیا نے کردیا، اب کونسا کسی اینکر یا صحافی نے رینجرز سے جواب طلب کرنا۔
2۔ الطاف حسین، اور ایم کیو ایم کے خلاف جو باتیں آج کی جارہی ہیں یہ امت اور جسارت میں اسی کی دہائی سے شائع ہورہی ہیں۔ کئی عشروں سے کراچی والے ان اخبارات کو پڑھ، ان میں موجود را کے ایجنٹ والے لطیفوں پر ہنس کر اس پر پکوڑے کھاکر آگے بڑھ چکے ہیں۔ البتہ صوابی کے ٹوپی خان، ملتان کے سائیں نواز ، مریدکے کے چودری اللہ وسایا اور لاہور ڈیفنس کے بوبی ڈارلنگ کے لئے شاید یہ انکشافات نئے ہوں۔ 92 کے مہاجر کش آپریشن کے بعد حضرت مولانا بریگیڈئیر امتیاز رح ، جی ایچ کیو والے اس حوالے سے میڈیا پر آکر باقاعدہ اعتراف کرچکے ہیں کہ جناح پور، انڈیا کی فنڈنگ والی باتیں جھوٹی تھی۔ یہ بیان یو ٹیوب پر بھی دستیاب ہے لیکن ہمارے بھائی تو یو ٹیوب پر پراکسی لگا تے ہی "لک 24 کڑی دا، 47 ویٹ کڑی دا" دیکھنے کے لئے ہیں تو ایسی فضول بیانات کی ویڈیو کون دیکھے۔

3۔ سب کا ماننا ہے کہ الطاف حسین برا ہے اور ہماری اسٹیبلیشمنٹ بہت صاف ستھری اور کلف زدہ ہے، اسکا بھی پوسٹ مارٹم کرتا چلو، ایم کیو ایم بنائی الطاف حسین نے، دور تھا ضیا الحق کا اور وجہ تھی تعلیمی اداروں میں جماعت اسلامی کے غنڈوں کی بدمعاشی ( یہ سیاسی چول نہیں، اس دور کے اخبارات گوگل پر کھنگال لیں یا کراچی کے کسی ایکسپائر کٹر جماعتی بابے سے پوچھ لیں، بہت فخر سے اپنی جھاڑ نما داڑھی کھجاتا ہوا شیخی بگھارے گا کہ کتنے سوکھے مہاجروں کی ٹانگیں توڑنے کا شرف اسے حاصل رہا ہے)۔ پھر آئے نواز شریف جنہوں نے سیاسی بنیادپر آپریشن لانچ کیا جسے بربریت کی انتہا پر بے نظیر بھٹو کے دور میں قصائی نصیر اللہ بابر کے دور میں پہنچایا گیا۔ جس کے بعد ایم کیو ایم علمی طور پر سیاست سے کنارہ کش ہوگئی۔

ایک وقت ایسا آیا کہ متحدہ کے سارے کارکنان یا تو مارے گئے، یا اگلوں نے اٹھالئے جو بچے وہ مفرور ہوگئے، نائن زیرو کو عزیز آباد کی خواتین نے چلایا اور جب جب پولیس کے اٹھائے ہوئے کسی نوجوان مہاجر کی لاش سڑک پر مسخ شدہ حالت میں ملتی تھی ، اس کا جنازہ خواتین اپنے کندھوں پر اٹھا کر قبرستان لے جاتی اور گڑھا کھود، دفنا ، مٹی برابر کرکے واپس آکر نائن زیرو بیٹھ جاتی تھیں۔ آج تک اس حوالے سے جید علمائے دین کا پھڈا چل رہا ہے کہ جن ننگے پنگے مہاجروں کے جنازے خواتین نے دفنائے وہ جنت یا دوزخ جانے کے حقدار بھی ہیں یا نہیں۔

Last edited by a moderator:

UniFaithDici

Senator (1k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

اب ایم کیو ایم پر پابندی لگ جانی چاھئیے۔ قاتل جماعت کو پارلیمنٹ میں بٹھانا ، آئین پاکستان سے غداری ہے

لاکھوں ماووں کی گودیں اجڑ دینے والے الطاف حسین کو پھانسی سے کم سزا کسی صورت قبول نہیں

ان انڈین را کے ٹیرورسٹس کی حمایت میں لکھنے والوں پر دس سال کی قید رکھی جائے۔

آئی پی ایڈریس ٹریس کریں اور پاکستان دشمن حمایتیوں کو اندر کریں
 
Last edited:

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

اتنےلمبے مضمون کے بدلے ایم کیو ایم نے جو لاکھوں پاکستانیوں کا قتل کیا ، انڈین را سے پیسے لئے اپنی خدمات پاکستان کے دشمنوں کو پیش کی کیا یہ سب معاف کر دیا جاے؟
 
shahbaz tariq

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

اتنےلمبے مضمون کے بدلے ایم کیو ایم نے جو لاکھوں پاکستانیوں کا قتل کیا ، انڈین را سے پیسے لئے اپنی خدمات پاکستان کے دشمنوں کو پیش کی کیا یہ سب معاف کر دیا جاے؟

chor dy pakistani... dekh lena.. is nizam mien kuch sabat nhi hona.. MQM saaf ho ky bahir nah aayi to kehna.....
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

اتنےلمبے مضمون کے بدلے ایم کیو ایم نے جو لاکھوں پاکستانیوں کا قتل کیا ، انڈین را سے پیسے لئے اپنی خدمات پاکستان کے دشمنوں کو پیش کی کیا یہ سب معاف کر دیا جاے؟

میں ایک ہزار بار اس الزام کا جواب دے چکی ہوں کہ ایم کیو ایم نے کوئی لاکھوں پاکستانیوں کا قتل نہیں کیا ہے، بلکہ آپکی پاکستانی ایجنسیوں نے ہزاروں کی تعداد میں مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

اور اگر ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد ہیں، تو انہیں پکڑیے اور انہیں سزا دیجئے۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ پہلے آپ ان مہاجروں کو سہراب گوٹھ کے پشتونوں کے ہاتھوں قصبہ کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں قتل ہونے کے لیے چھوڑ دیا، پھر کبھی سانحہ پکا قلعہ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیں، تو پھر کبھی لیاری کے مجرموں کے ہاتھوں ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دیا،۔۔۔۔۔۔ مگر جب مہاجر جوابی طور پر ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائیں تو آپ کو ریاست یاد آ جائے اور آپ پھر سارا الزام متحدہ پر لگانا شروع ہو جائیں۔

اور اگر انڈین را سے الطاف حسین نے پیسے لیے ہیں، اور یہ ثابت ہو جائے، تو لٹکا دیجئے الطاف حسین کو۔ لیکن اسکی بنیاد پر پوری ایم کیو ایم کو پھر بھی آپ ختم نہیں کر سکتے۔

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پنجابی، سندھی، پٹھان، بلوچ سے نفرت کرنے والوں کو اپنا مقدمہ جمہور کی بجائے جمہوری اداروں میں پیش کرنا چاہے جن کے پاس ہر مسلئے کا حل موجود ہے. ایم کیو ایم کی مرضی وہ ان کا فیصلہ مانے یا نا مانے
 
Wireless

Councller (250+ posts)
Chalo ab sabh FALTOO AUR BEWAQOOF log bari bari se iss gadhy "Mehwish Ali" kee post pe comment karna shroo kar do
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
اب تک ایم کیو ایم کے بڑے بڑے مشٹنڈے جیسا کہ وسیم اختر، حیدر عباس رضوی، فاروق ستار، فیصل سبزواری، رشید گوڈیل یہ سب قتل ہوجانے چاہیئے تھے، ان کو قتل کرنے میں تاخیر نہ کی جائے۔ رینجرز جتنی جلدی ہوسکے یہ نیک کام سرانجام دے ڈالے۔ الزام نامعلوم افراد کے سر تھوپ دیا جائے۔
 
shahbaz tariq

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

میں ایک ہزار بار اس الزام کا جواب دے چکی ہوں کہ ایم کیو ایم نے کوئی لاکھوں پاکستانیوں کا قتل نہیں کیا ہے، بلکہ آپکی پاکستانی ایجنسیوں نے ہزاروں کی تعداد میں مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

اور اگر ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد ہیں، تو انہیں پکڑیے اور انہیں سزا دیجئے۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ پہلے آپ ان مہاجروں کو سہراب گوٹھ کے پشتونوں کے ہاتھوں قصبہ کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں قتل ہونے کے لیے چھوڑ دیا، پھر کبھی سانحہ پکا قلعہ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیں، تو پھر کبھی لیاری کے مجرموں کے ہاتھوں ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دیا،۔۔۔۔۔۔ مگر جب مہاجر جوابی طور پر ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائیں تو آپ کو ریاست یاد آ جائے اور آپ پھر سارا الزام متحدہ پر لگانا شروع ہو جائیں۔

اور اگر انڈین را سے الطاف حسین نے پیسے لیے ہیں، اور یہ ثابت ہو جائے، تو لٹکا دیجئے الطاف حسین کو۔ لیکن اسکی بنیاد پر پوری ایم کیو ایم کو پھر بھی آپ ختم نہیں کر سکتے۔

point thik thik aa rha hai mehwish ka.... good hai.... agr pakistani nizam MQM or leaders ko pakar ky saza detti hai.. jo unhoun ny kia... to mulk ky liye acha hee hona..
 
Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

پوری پاکستانی قوم ایم کیوایم کے پروپیگنڈا کو رد کرتی ہے، ایم کیو والے کراچی کے کچھ لوگوں کو اپنے پروپیگنڈا سے بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن پورے پاکستان کو نہیں

میں ایک ہزار بار اس الزام کا جواب دے چکی ہوں کہ ایم کیو ایم نے کوئی لاکھوں پاکستانیوں کا قتل نہیں کیا ہے، بلکہ آپکی پاکستانی ایجنسیوں نے ہزاروں کی تعداد میں مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

اور اگر ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد ہیں، تو انہیں پکڑیے اور انہیں سزا دیجئے۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ پہلے آپ ان مہاجروں کو سہراب گوٹھ کے پشتونوں کے ہاتھوں قصبہ کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں قتل ہونے کے لیے چھوڑ دیا، پھر کبھی سانحہ پکا قلعہ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیں، تو پھر کبھی لیاری کے مجرموں کے ہاتھوں ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دیا،۔۔۔۔۔۔ مگر جب مہاجر جوابی طور پر ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائیں تو آپ کو ریاست یاد آ جائے اور آپ پھر سارا الزام متحدہ پر لگانا شروع ہو جائیں۔

اور اگر انڈین را سے الطاف حسین نے پیسے لیے ہیں، اور یہ ثابت ہو جائے، تو لٹکا دیجئے الطاف حسین کو۔ لیکن اسکی بنیاد پر پوری ایم کیو ایم کو پھر بھی آپ ختم نہیں کر سکتے۔

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

پوری پاکستانی قوم ایم کیوایم کے پروپیگنڈا کو رد کرتی ہے، ایم کیو والے کراچی کے کچھ لوگوں کو اپنے پروپیگنڈا سے بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن پورے پاکستان کو نہیں

مسئلہ الٹ ہے۔

پاکستانی قوم کی رگوں میں جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ایم کیو ایم کے خلاف زہر بھرا گیا ہے۔

جبکہ کراچی کی عوام چونکہ ان تمام چیزوں کی براہ راست عینی گواہ ہے، اس لیے وہ اس جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہیں اور اسی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں وہ ایم کیو ایم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

SAIT_

Senator (1k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

میں ایک ہزار بار اس الزام کا جواب دے چکی ہوں کہ ایم کیو ایم نے کوئی لاکھوں پاکستانیوں کا قتل نہیں کیا ہے، بلکہ آپکی پاکستانی ایجنسیوں نے ہزاروں کی تعداد میں مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

بلکل ٹھیک تو پھر یہ ایم کیوایم کے معصوموں کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ وغیرہ کی وارداتیں کیوں کم ہو گئی ہیں
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

بلکل ٹھیک تو پھر یہ ایم کیوایم کے معصوموں کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ وغیرہ کی وارداتیں کیوں کم ہو گئی ہیں

یہ درست تجزیہ نہیں۔

آج رینجرز کے آپریشن کو کئی مہینے گذر چکے ہیں۔ اسکے باوجود رینجرز کے دعوے کے مطابق وہ فقط 50 فیصد جرائم کو ہی ختم کر پائے ہیں۔

کیا آپ کو علم ہے مشرف صاحب کے دور میں جرائم کی شرح بغیر کسی آپریشن کے ہی آجکے رینجرز کے اس آپریشن کے مقابلے میں کم تھی اور مشرف صاحب کے دور میں آج سے کہیں زیادہ روشنیاں کراچی میں روشن تھیں؟

جرائم کی یہ شرح بڑھی تھی پیپلز پارٹی کے دور میں جب لیاری گینگ وار کو سرکاری سرپرستی ملی اور ذوالفقار مرزا نے ہزاروں کی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو کراچی پولیس میں بھرتی کیا جو کہ پہلے بابا لاڈلا کے فوج کا حصہ ہوتے تھے۔ اس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ بھی سنایا کہ کراچی پولیس 40 فیصد تک سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں پر مشتمل ہے۔

کوئی شک نہیں کہ رینجرز کے آپریشن کے بعد لیاری گینگ وار کی سرکاری سرپرستی ختم ہوئی ہے جس سے کراچی میں جرائم بہت حد تک کم ہوئے ہیں اور کراچی پولیس بھی پہلے کی طرح کھل کر جرائم نہیں کر پا رہی ہے۔

(1)
تو آپ کے خیال میں پچاس فیصد ایک معمولی نمبر ہے - مرے خیال بلکہ کسی کے بھو خیال میں یہ ایک بڑا نمبر ہے اگر یہ سچ ہے تو شاباش رینجرز - اور اس انفارمیشن کا شکریہ
(2)

مشرف دور میں آپ کوسرکاری سرپرستی حاصل تھی پپلز پارٹی دور میں لیاری والوں کو اور ایم کیو ایم والوں کو بھی تھی - اگر آپ کو اتنا اعتراض تھا لیاری والوں پر تو پھر آپ کیسے پپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل تھے -
اب جب رینجر کی درخوست پر سیاسی مداخلت ختم ہوئی ہے اور آپرشن میں تھوڑی شفافیت آئی ہے تو آپ لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں -
 
Last edited:

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

ایم کیو ایم نے کراچی میں لاکھوں لوگ قتل کیا اور ایم کیو ایم والے اسکو پروپیگنڈا کہتے ہیں

را سے پیسے لینے کابھی جھوٹا پروپیگنڈا بی بی سی کر رہی ہے

مسکین ایم کیو ایم

MQM-India%2BDocument.jpg

مسئلہ الٹ ہے۔

پاکستانی قوم کی رگوں میں جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ایم کیو ایم کے خلاف زہر بھرا گیا ہے۔

جبکہ کراچی کی عوام چونکہ ان تمام چیزوں کی براہ راست عینی گواہ ہے، اس لیے وہ اس جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہیں اور اسی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں وہ ایم کیو ایم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

khan.can

Councller (250+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

This document is a joke and locally created by propaganda agents. Neither this kind of syntax (Totally Patwari English) used by MET Police neither they can accuse a democratic government of a country of funding any illegal activity.
Errors in document:
1. In second last paragraph "Pakistan Electoral legislation" English writer as an English language owner would not highlights only two words with capital letter and the last word with small letter!
2. Same paragraph mentioned "This also constitutes breaches of criminal offences under Pakistan and UK legislation", as all accused so far are UK national, they don't have to mention and careless about so called Pakistan legislation.

Do you think everybody is illiterate like you!
Next time at least hire a better English writer with International law experience and some common sense...

ptic;3409027]
MQM-India%2BDocument.jpg
[/QUOTE]
 
jony1

MPA (400+ posts)
lagta hai Altaf bhai ka akhri waqt ponch aya hai . ya allah tera shukr. ye din bhi dekhay. frahonon ka waqt aa gia hai. ppp walay ya noniye khush na hon ye haal ho ga sab ka. ye pour tola hai luteron ka.
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

کراچی میں گزشتہ ٣٠ سال سے جو کچھ ہو رہا ، اس کا مطلب پڑھے لکھے ، ان پڑھوں کو فریب دیکر قتل و غارت کرواتے رہے ، سب غریب پڑھے لکھے امیر ہو گئے اور غریب پھانسیوں پر چڑھنے کی تیاری میں ہیں ، ایک پڑھا لکھا ٢٢ سال سے فرار ہے اس کو واپس لے آئیں تو ان پڑھوں کا بھی بھلا ہوگا
ایم کیم ایم اپنے ہاتھوں یہ مقدمہ ہار گئی ہے ، اس لئے بہتر ہے سدھر جائیں یا سدھار دے جائیں گے ،پاکستانی عوام کی یہ ہی آواز ہے ، مہاجر ،پنجابی ، سندھی ،بلوچی ،پٹھان سب کو معاف کر دیں ان میں سے کوئی بھی وطن دشمن نہیں ، بس کچھ وطن دشمنوں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں
 
s.ali343

MPA (400+ posts)
Re: ایم کیو ایم کا مقدمہ ایک ہندکو پاکستانی کی

میں ایک ہزار بار اس الزام کا جواب دے چکی ہوں کہ ایم کیو ایم نے کوئی لاکھوں پاکستانیوں کا قتل نہیں کیا ہے، بلکہ آپکی پاکستانی ایجنسیوں نے ہزاروں کی تعداد میں مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

اور اگر ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد ہیں، تو انہیں پکڑیے اور انہیں سزا دیجئے۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ پہلے آپ ان مہاجروں کو سہراب گوٹھ کے پشتونوں کے ہاتھوں قصبہ کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں قتل ہونے کے لیے چھوڑ دیا، پھر کبھی سانحہ پکا قلعہ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیں، تو پھر کبھی لیاری کے مجرموں کے ہاتھوں ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دیا،۔۔۔۔۔۔ مگر جب مہاجر جوابی طور پر ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائیں تو آپ کو ریاست یاد آ جائے اور آپ پھر سارا الزام متحدہ پر لگانا شروع ہو جائیں۔

اور اگر انڈین را سے الطاف حسین نے پیسے لیے ہیں، اور یہ ثابت ہو جائے، تو لٹکا دیجئے الطاف حسین کو۔ لیکن اسکی بنیاد پر پوری ایم کیو ایم کو پھر بھی آپ ختم نہیں کر سکتے۔

pehle apni shanakhat tu karao, tum ho koun, mohajir ho nhi kiyun ke tum sara log paida yaheen hoye, haan yeh hai tumhare baap dada bangladesh ke mohajir camps se yahan aye aur orangitown to aa ke ganda kiya tum logon ne, us din ke baad se altaf ******** ko zia ul haq ne paida kiya jo ek najaiz birth thi, jis din se tumhari yeh dehshatgard party wajood mein ayi, karachi ka aman tabah ho gaya, qatal aur ghundagardi aam ho gayi, bhata khuri aur fitrey aur khalon ke collection se se chalne wali yeh party ne karachi ko sirf khoon aur khoon hi diya, tum sirf yeh batao tum be-ghairat bihaari ho ya bangli.
 
Back
Top