ایمل ولی پولیس کا مخبر اور جاسوس بنا ہوا ہے، سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی

7aimalawalijasososo.jpg

سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ اے این پی کے ایمل ولی خان چارسدہ میں پولیس کے جاسوس اور مخبر بنےہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فضل محمد خان کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جواے این پی والے خود کو بین الاقوامی لیڈرز کہتے تھے، آج ان کا لیڈر ایمل ولی خان اس قدر گر چکا ہے کہ وہ چارسدہ پولیس کا مخبر بنا ہوا ہے،اور چارسدہ پولیس کو پی ٹی آئی کے ایک ایک کارکن کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاوجہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے ، میں ایمل ولی خان کے اس رویہ کی پرزور مذمت کرتاہوں، ایمل ولی خان صاحب یہ حکومتیں آنے جانے والی چیزیں ہیں، پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کون کتنا وفادار اور مخلص ہےپورا پاکستان جانتا ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ان لوگوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1665706756272451585
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج میں بہت مجبور ہوکر یہ ویڈیو بیان جاری کررہا ہوں، آج ہمارا ایک انتہائی شریف کارکن جس کا نام وقار ہے ، کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وقار پی ٹی آئی کا بانی ورکر اور چارسدہ کیبنٹ کا رکن بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارکن کی تصویر آج چارسدہ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وقار کو مشتبہ افراد اور بھاری اسلحہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے،میں چارسدہ میں اپنے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ بہت زیادہ احتیاط کریں۔
 

Back
Top