ایل اے 16 باغ 3 کی نشست پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

ایل اے 16باغ 3 کی نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیت لی۔

آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 16باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی۔

چاروں پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 538 ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 23 ہزار 165ووٹ لے کر آگے رہے۔

پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان نے 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے، یوں تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان کو 317 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی بھی آج کی جائے گی۔

حلقے کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی۔

خیال رہے کہ اس حلقے کے 167 میں سے 163 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کو 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
Qamar Zaman is a corrupt king and never lets anyone win from there. Good job he is down. a lot of corrupt people who are in cahoots with him should get worried now. PTI (Insha Allah)will not let embezzlement of public funds anymore
It's actually simple. All the thugs who been part of this last 40 year corrupt system are all corrupt.