اسلام آباد کے ایف9 پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے افسوسناک زیادتی کے کیس کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ خاکہ 80 فیصد اصل مجرم سے مشابہت رکھتا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی عمر35 سال ہے،اس کا قد5 فٹ دس انچ کے قریب جبکہ اس کا رنگ سانولہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ملزم پشتو زبان بولتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارارلحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 9کے پارک میں مبینہ طور پر 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ہوا خوری کیلئے آنے والی خاتون کو ناصرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ بدترین تشدد بھی کیا۔