ایف بی آر نے اپنے "نکے بابووں "کیلئے 1010 ہنڈا سٹی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر نے 1010 گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا۔
مراسلہ کے مطابق نئی خریدی جانے والی 1010 گاڑیوں کا تخمینہ لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گا، گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی، تمام رقم ایف بی آر فراہم کرے گا
ایف بی آر نے مسرالہ میں کہا کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب کی ایڈوانس پیمنٹ کی جائے گی، 3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی تمام پیمنٹ کے طور پر تصور کیے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1878690625559863680
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی کے دوران کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوری میں 75 اور فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں مارچ میں 225 گاڑیوں کی ڈلیوری کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مارچ میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1878878230339559781
Last edited by a moderator: