ایف آئی اے نے کوئٹہ سے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا

honey-trap.jpg

کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، جس نے منظم انداز میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہنی ٹریپ کا طریقہ استعمال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا۔ اس نے ملاقات کے بہانے شہری کو گھر بلایا اور زبردستی اس کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔ ملزم نے اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ شہری سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا اور اس کے زیر استعمال ڈیجیٹل آلات کو قبضے میں لے لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
image-2025-02-14-004147228.png


ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے نیٹ ورک میں ممکنہ طور پر ملوث دیگر ملزمان اور مزید متاثرین کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک آن لائن رابطوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
O ho ho ho! bohat bara karnama anjam dey dia.
Tamgha husan e karkardgi milna chahiaye.
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Gashti Farari —-MUST BE behind this Honeytrap —- Because this is the only thing she is Good at 😜😂😂

 

Back
Top