ایفی ڈرین کیس سننے والے جج کا اچانک چکوال تبادلہ

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
913855-HanifAbbasiFile-1503462288-391-640x480.jpg


راولپنڈی: ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کو اچانک تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین مقدمے کی سماعت کرنے والے جج چوہدری انوار احمد خان کو اچانک تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کر دیا گیا ہے اور انھوں نے فوری چارج چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ان کی اہلیہ، 2 بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کے ڈی جی اے این ایف کے فیصلے کو درست قرار دینے کے لیے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کرکے23 اگست کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کرکے مذکورہ اکاؤنٹس اور پراپرٹی کے بارے میں مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس اثاثہ جات کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔



https://www.express.pk/story/913855/
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
Democracy, rule of law and independence of our judiciary, we know all this very well, we all know the fate of this case.

Congratulations to Haji Hanif Abbasi, you and your masters represent our moral status.
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
Jis din iss budshakal Qasai Gali kay PIMP, jis ki shakal dekh ker vomiting hoti hey, ko omer qaid ya Phansi hui, mein Pindi aa ker Mithai bantoon ga....PROMISE
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
"اپنی مرضی کی بھرتیاں اور تبادلے کرکے پوچھتے ہیں "کیوں نکالا مجھے
 

Back
Top