Amal
Chief Minister (5k+ posts)
ایفی ڈرین کا نشہ ہے کیا
حنیف عباسی نے 2010 میں 500 کلوگرام ایفیڈرین اپنی فارماسوٹیکل کمپنی گرے فارماسوٹیکل کا نام استعمال کر کے حاصل کی. یہ پیپلز پارٹی دور حکومت کی بات ہے. خنیف عباسی پر اس پر کیس کی ابتدا 2014 میں کی گئ. سب سے پہلے آپ کو بتاوں کہ ایفیڈرین Ice کیا چیز ہےاس کا نام تو سنا ہی ہوگا. گزشتہ دنوں اسلام آباد اور پشاور میں اس کی لت کے متعلق بہت شور بھی ہوا. یہ ایک نشہ ہے ،ایفی ڈرین آئسبنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اس سے پھیپھڑے ،ہاضمہ' دماغ سب تباہ ہوجاتا ہے اور بندہ بالکل ناکارہ رہ جاتا ہے.
خنیف عباسی نے 500 کلوگرام ایفیڈرین یہ کہہ کر سرکاری طریقہ سے لی کہ اس کا استعمال وہ ادویات بنانے میں کرے گا. یاد رکھیں ایفیڈرین سے بنی ادویات بھی آپ کسی بھی میڈیکل سٹور سے ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہیں لے سکتے کیونکہ وہ بھی خطرناک ہیں اور لوگوں کو ان کی لت لگ جاتی ہے
لیکن قصہ یہ ہوا کہ خنیف عباسی نے 500 کلوگرام ایفیڈرین کی ادویات بنانے کی بجائے یہ 500 کلوگرام ایفیڈرین Ice بنانے والے منشیات کے سمگلر ز میں بھاری رقم پر تقسیم کر دی. جب 2014 میں عدالت نے پوچھا تو عباسی نے دو نام دئے. عرفات ٹریڈرز اور ڈی واٹسن کہ سب ادویات ان دو کمپنیوں نے لی ہیں
عدالت میں عرفات ٹریڈر اور ڈی واٹسن کو جب بلا کر پوچھا گیا کہ کیا آپ نے خنیف عباسی کی کمپنی سے 500 کلوگرام ایفیڈرین کہ ادویات خریدی ہے تو دونوں میڈیکل سٹور کمپنیوں نے جواب دیا کہ ہم نے خنیف عباسی سے کوئی ایفیڈرین ملی دوا نہیں خریدی اور عباسی کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا
اب آپ صحافی ہوں' پٹواری ہوں یا لبرل ہوں. آپ کو فوج یا عدالت سے جتنی مرضی نفرت ہو. اگر آپ نوجوان نسل میں لت پھیلانے والے لاکھوں نوجوانوں کے قاتل حنیف عباسی کا ساتھ دے رہے ہیں تو اگر ان بچوں کی جگہ آپ کے بچے ہوتے تو بھی آپ حنیف عباسی کا ساتھ دیتے ؟ ڈاکٹر فرحان کے ورک

Last edited by a moderator: