ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے؟

Annie

Moderator
ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے؟

hina-shahnawaz.jpg

اطلاعات ملی ہیں کہ ادھر کوہاٹ کے نواح میں کوئی استرزئی نامی گاؤں ہے جس کے غیرت مند مردوں کی شہرت اب چہار دانگ عالم میں پھیلی ہے۔ خبروں کے مطابق، وہاں حنا شاہنواز نامی ایک لڑکی نے رواج اور روایات سے متواتر بغاوت کی اور اپنی برادری کی ناموس کو مسلسل تباہ کرتی رہی۔ پہلے تو اس نے تعلیم حاصل کی۔ اور تعلیم بھی ایسی نہیں کہ بس محلے کی مسجد سے سپارہ پڑھ لیتی بلکہ اس نے سیکولر تعلیم حاصل کی جو کہ اس کی گمراہی اور بے غیرتی کا سبب بنی جس سے اس کے چچا کا گھر تباہ ہو گیا۔ خبروں کے مطابق اس نے نہ صرف پرائمری بلکہ مڈل، میٹرک، ایف اے، بی اے اور ایم اے کیا، بلکہ ایم فل ہی کر ڈالا۔ بلکہ ایک اخبار تو بتا رہا ہے کہ اس نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی سند پائی تھی۔

ظاہر ہے کہ تعلیم کے نام پر ایسی بے غیرتی اس خاتون نے ایسے اداروں میں ہی کی ہو گی جہاں مخلوط تعلیم دی جاتی ہے۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ اس کا ایک بھائی موجود تھا جس نے اسے اس بے غیرتی سے نہیں روکا۔ اس کا ایک باپ بھی حیات تھا جس نے الٹا اس کی حوصلہ افزائی کی کہ پڑھتی رہو۔ حالانکہ سب غیرت مند افراد جانتے ہیں کہ تعلیم گمراہی کی طرف لے جاتی ہے اور تعلیم پا کر عورتیں ہانڈی چولہا کرنے کی بجائے مردوں کے معاملات میں دخل دینے لگتی ہیں۔ بعض تو گھروں میں ٹکنے سے انکار کر دیتی ہیں اور ملازمت ہی شروع کر دیتی ہیں اور وہ ڈاکٹر تک بن جاتی ہیں جن سے غیرت مند افراد اپنی بیبیوں کا علاج کروانے پر زور دیتے ہیں۔

ایسا ہی حنا کے ساتھ بھی ہوا۔ پہلے تو اس پر کچھ روک تھی مگر جب اس کا بھائی محلے کے کسی معمولی جھگڑے میں قتل ہو گیا اور باپ کو کینسر جیسا موذی مرض چاٹ گیا تو اسی سیکولر تعلیم کی وجہ سے دماغ میں رچ بس جانے والی غیرتی کی وجہ سے حنا نے بہانہ بنایا کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے، باپ کی بیماری کی وجہ سے بے شمار قرضہ چڑھ چکا ہے، بھائی کی بیوہ اور اس کے دو یتیم بچوں کی کفالت کرنی ہے، ایک چھوٹی بہن بھی بیوہ ہو چکی ہے اور اس کے یتیم بچے کو دادا نے چھین لیا ہے، اس کو بھی گھر بٹھا کر کھلانا ہے، تو ملازمت کر لیتی ہوں۔ ان تعلیم یافتہ عورتوں کو تو گھر سے باہر نکلنے کا بہانہ چاہیے ورنہ جس کا جتنا نصیب ہو اتنا رزق تو اسے ملتا ہی ہے، تو اس کے لئے کوشش کرنے کی بھلا کیا ضرورت ہوتی ہے۔ وہ آرام سے گھر بیٹھتی اور نصیب میں ہوتا تو ان سب کے حصے کا رزق خود بخود اس کے گھر پہنچ جاتا۔ پھر مزید ظلم یہ ہوا کہ اس نے عدالت کچہری کے چکر بھی لگانے شروع کر دیے کہ بھائی اور باپ کے مرنے پر رشتہ داروں نے جائیداد پر جو قبضہ کیا ہے، اسے واپس حاصل کرے۔ دوسری طرف بیوہ بہن کے یتیم بچے کا مقدمہ لڑ کر اسے بھی دادا سے واپس لیا۔ بہن کے سسر نے ہائی کورٹ میں اپنا پوتا واپس لینے کے لئے کیس کر دیا تو اس جگہ بھی مقدمے بازی کرنے لگی۔

اس بے غیرت کے چچا نے اسے سمجھایا کہ ملازمت چھوڑو، اپنی ساری زمین جائیداد میرے حوالے کرو، اور میرے نیم خواندہ اور بے روزگار بیٹے سے شادی کر کے سارے معاملات اس کے حوالے کر دو۔ ورنہ رواج کے مطابق اس جاہل سے شادی نہیں کرتیں اور تمہارا دماغ تمہاری تعلیم نے اتنا ہی خراب کر دیا ہے، تو پھر تمام عمر کنواری رہو اور اپنے گھر بیٹھو کہ تمہاری طبعی یا غیر طبعی موت کے بعد جائیداد ہمیں ہی ملے۔ مگر تریا ہٹ تو مشہور ہے اور سونے پر سہاگہ اس کی تعلیم تھی۔ اس لڑکی نے انکار کر دیا اور کہنے لگی کہ تعلیم تو ہوتی ہی اس لئے ہے کہ کوئی مشکل پڑے تو لڑکیاں بھی عزت سے کچھ کھا کما سکیں اور پیٹ کا ایندھن بھرنے کو انہیں کسی بے غیرتی والے کام پر نہ اترنا پڑے۔ اندازہ کیجیے کہ یہ تعلیم کیسے بہکا دیتی ہے۔ حنا شاہنواز کو ملازمت میں بے غیرتی تک دکھائی نہیں دے رہی تھی ورنہ غیرت والیاں تو بھوکی مر جاتی ہیں مگر ہاتھ ہلا کر کام نہیں کرتی ہیں۔ اگر تعلیم ایسی ہی ضروری ہوتی تو حنا کے مشفق اور دانش مند چچا اپنے بیٹے محبوب عالم خان کو تعلیم نہ دلوا دیتے یا خود کچھ نہ پڑھ لیتے؟

بہرحال خاندان کا جرگہ بیٹھا اور کہنے لگا کہ دیکھو حنا، تمہارا بھائی مرا، ہم بیچ میں نہیں پڑے، تمہارا باپ بیمار ہوا اور حالت یہ ہوئی کہ مانگ تانگ کر تمہیں اس کے علاج اور اپنے کھانے کا بندوبست کرنا پڑا لیکن ہم نے کہا کہ یہ معاملات تم خود ہی سنبھال لو تو اچھا ہے کہ ہمارے کچھ مدد کرنے پر تمہاری عزت نفس مجروح نہ ہو، باپ کے مرنے کے بعد سب گھر والوں کو کھانے کے لالے پڑے تو ہم نے تمہیں نہیں پوچھا کہ تمہارے گھر کچھ پکا ہے یا نہیں کہ کسی کے گھر کے اندرونی معاملات میں ہم دخل نہیں دیتے۔ لیکن یہ جو تم ملازمت کرنے پر تلی ہوئی ہو تو اس سے ہماری غیرت اور پختو پر حرف آتا ہے اور تمہاری یہ بے غیرتی ہماری برداشت سے باہر ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ تم اپنے محبوب عالم خان نامی چچا زاد سے شادی کر لو۔ آگے اس کی مرضی کہ تمہیں اور تمہاری بیوہ بہن اور بیوہ بھابھی اور اس کے یتیم بچوں کو کیسے رکھے یا گھر سے ہی نکال دے کہ رواج یہی کہتا ہے۔

مگر تعلیم نے تو اس لڑکی کا دماغ خراب کر رکھا تھا۔ وہ تو بے غیرتی پر تلی ہوئی تھی۔ آپ حنا شاہنواز کی تصویر سے ہی بے غیرتی کی انتہا دیکھ سکتے ہیں کہ یہ قبائلی لڑکی شٹل کاک برقعہ پہننے کی بجائے شہری خواتین جیسے کپڑے پہنتی تھی اور سر پر دوپٹہ بھی کبھی اوڑھتی تھی اور کبھی نہیں۔ اس بے غیرت نے جرگے کی بات ماننے سے ہی اس نے انکار کر دیا۔ لاش کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہلکے پھلکے تشدد سے بھی وہ قائل نہیں ہوئی تو پھر اس کے حساس چچا زاد بھائی کو غیرت کی انتہا پر جانا پڑا اور اب وہ مفرور ہے۔ ہاں اس کا باپ اور حنا کا غیرت مند چچا پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے کہ شاید محبوب عالم اپنے باپ کی خاطر پولیس کو گرفتاری دے دے مگر پولیس کو سوچنا چاہیے کہ جیسے غیرت کے نام پر کسی دوسرے کو مار دینا فرض ہے، ویسے ہی اپنی جان بچانا بھی فرض ہے خواہ اس کی خاطر سگے باپ کے ساتھ کچھ بھی ہو جائے۔

غیرت تو مار ڈالنے کا نام ہے، بچا لینے کا نہیں۔

اب بے غیرتی کی پرورش کرنے والی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی صوبائی حکومت کی پولیس نے ایک غیرت مند گھرانے کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے تو امید ہے کہ ہمارے پریس کی غیرت مند ترین آوازیں یعنی حضرت اوریا مقبول جان صاحب اور جناب انصار عباسی اس مظلوم اور غیرت مند شخص یعنی محبوب عالم خان کے حق میں آواز بلند کریں گے جس نے معاشرے کو بے غیرتی سے پاک اور روایات کا پابند رکھنے کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ ہماری قوم کو ایسے ہی غیرت مند اور جاہل نوجوانوں کی ضرورت ہے، ان استادوں کی نہیں جو لڑکیوں کو کالجوں یونیورسٹیوں میں پڑھاتے ہیں اور بے غیرتی والی تعلیم دیتے ہیں جسے پا کر وہ نام نہاد مشکل وقت میں اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کو ملازمت جیسی قبیح ترین حرکت ہی کر ڈالتی ہیں۔ اندازہ کریں۔ یہ بے غیرت روٹی مانگتی ہیں۔ انصاف مانگتی ہیں۔ ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے؟

http://www.humsub.com.pk/43808/adnan-khan-kakar-375/
 
ThirdUmpireFinger

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&#156

I have no word for this jahalat and Namardagi.

we pakistani male simply not able to accept that females are also person just like us. Ask Orya Maqbool and he will convince us that male have more rights and he will defend this killer by blaming this poor girl. we need to open our mind and start thinking like humans.
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&#156

جہاں جج خود کرپٹ ہوں ، حکومت چوروں کی ہو ، ہر ادارے کا سربراہ چور ہو اور چوروں کا ساتھ دیتا ہو وہاں ایسی موتوں پر رونے سے بہتر ہے آپ خود مر جائیں

کیوں کہ کسی نہ کسی طرح آپ ایسی موت کے حصے دار ہوتے ہیں ، چاہے وہ کرپٹ چوروں کو ووٹ دینے کا کام ہو یا ایسے قتلوں پر خاموشی سے بیٹھے رہنا ہو
 
Annie

Moderator
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

.......
حنا پڑھی لکھی بن باپ اور بھائی کے ایک خودار لڑکی تھی ، اس مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے آواز ضرور اٹھائیں ، ہوسکے تو ٹی وی اینکرز کو ٹویٹس کریں ،
قانون حرکت میں آچکا ہے اللہ کرے کے پریآرٹی کیس بنے اور قاتل قانون کے شکنجے میں جلد آجاتے
 
Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&#156

​These things happen when their is no justice system.This is pakistan's biggest problem.
Hang these murders in the stadium and you will see how fast the things will change.
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

.......
حنا پڑھی لکھی بن باپ اور بھائی کے ایک خودار لڑکی تھی ، اس مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے آواز ضرور اٹھائیں ، ہوسکے تو ٹی وی اینکرز کو ٹویٹس کریں ،
قانون حرکت میں آچکا ہے اللہ کرے کے پریآرٹی کیس بنے اور قاتل قانون کے شکنجے میں جلد آجاتے

کچھ نہیں ہو گا

اس ملک میں پہلے بھی بڑی حنائیں آئی ہیں ، پہلے بھی بڑے خود دار لوگوں نے یوں ہی جان سے ہاتھ دھویا ہے ، پہلے بھی بڑے شور مچے ہیں اور پہلے بھی بہت ٹویٹس ہوئی ہیں

ہمارے ججز میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ کسی مجرم کے خلاف فیصلہ دے سکیں ... یہ کرپٹ اور سفارشی جج اپنے خاندان اور ملک کے باقی چوروں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے

لہٰذا بھول جائیں حنا کے اس کیس کو اور الله سے دعا کریں وہی اپنا کرم دکھائے اور اس شخص کو خوب ذلیل کر کے موت دے ... امین
 
......
واہ واہ کیا بات کی ہے ، یہ ہی فلسفہ خان بھی اپنا لیتے تو سپریم کورٹ میں روز خجل خوار نہ ہوتے ،
ارے بابا ، بیٹل تو کر لینے دو ، اگر ہم سب نے ہارنا ہی ہے تو بیٹل کر کے ہاریں ، کم از کم ہم روز محشر اپنی اس مظلوم بہن کو اتنا تو کہہ سکیں گے ، ہم نے بے حسی نہ دکھائی اور کچھ تو کیا وہ جو ہمارے بس میں تھا ، ہمارے دلوں اور ضمیر پر بوجھ نہ ہوگا کے چلو اپنی طرف سے کوشش تو کی تھی باقی ظالم کا پلڑا اس دنیا میں بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن اللہ الحق ہے ، وہ انصاف کرے گا آج نہیں تو کل ..لیکن ہوگا ضرور
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے

As per Holy Quran which is final only two people can be prescribed Death Punishment

1. A murderer who kills a person. (Exclusive of Killings done by Soldiers of Army in a state of War)

2. A person who does Fasaad fil Arz from whom people's life, property and honour is at Stake and who is a serious threat to a Societies Peace example Terrorists and those who do treason in State of War by Conspiring with Enemies of State.

The Culprit / Murderer who killed Hina Shahnawaz deserves Capital/Death punishment only as per Holy Quran.
 
Last edited:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

.......
حنا پڑھی لکھی بن باپ اور بھائی کے ایک خودار لڑکی تھی ، اس مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے آواز ضرور اٹھائیں ، ہوسکے تو ٹی وی اینکرز کو ٹویٹس کریں ،
قانون حرکت میں آچکا ہے اللہ کرے کے پریآرٹی کیس بنے اور قاتل قانون کے شکنجے میں جلد آجاتے

قانون صرف حرکت میں نہ آئے بلکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مجرم کو عبرتناک سزا ہو، جو ان سب کے لیے ایک مثال بن جائے جو جائیداد کے لالچ کو غیرت کا نام دیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید اس طرح ان کو کوئی رعایت مل جائے گی۔
اس حوالے سے لاہور میں ہونے والا غیرت قتل کیس پہلی مثال ہے جس میں ماں اور بیٹے کو سخت ترین سزا ہوئی کیونکہ بیٹی نے مرضی کی شادی کر کے، ماں کو جانی دشمن بنا دیا
اور سب سے ضروری،، یہ جو ڈرامہ چل رہا ہے،، ’’معاف کر دیا‘‘،، یہ ڈرامہ بند ہونا چاہیئے۔
قتلِ عمد کے کیس کا مدعی بیچارہ کمزور ہوتا ہے،، اور اس کو ملزمان کی جانب سے شدید جانی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے،، اس لیے ایسے کیسوں میں عموماََ ملزم ، جبری صلح کر کے بچ نکلتا ہے۔۔
اس لیے ہمیشہ ہمیشہ،، قتلِ عمد کے کیس کا مدعی ریاست کو خود ہونا چاہیئے، اور اس کیس میں وکیلِ جرح اگر کمزور ہو تو حکومت مقتول کے وارثوں کی مرضی کا وکیل لگائے۔
 
Annie

Moderator
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&#156

Case is moving forward : India has mentioned it too

Annie

Moderator
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&#156

After Javed Chaudhary Ghareeda has presented the show on Hina

Annie

Moderator
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

قانون صرف حرکت میں نہ آئے بلکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مجرم کو عبرتناک سزا ہو، جو ان سب کے لیے ایک مثال بن جائے جو جائیداد کے لالچ کو غیرت کا نام دیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید اس طرح ان کو کوئی رعایت مل جائے گی۔
اس حوالے سے لاہور میں ہونے والا غیرت قتل کیس پہلی مثال ہے جس میں ماں اور بیٹے کو سخت ترین سزا ہوئی کیونکہ بیٹی نے مرضی کی شادی کر کے، ماں کو جانی دشمن بنا دیا
اور سب سے ضروری،، یہ جو ڈرامہ چل رہا ہے،، ’’معاف کر دیا‘‘،، یہ ڈرامہ بند ہونا چاہیئے۔
قتلِ عمد کے کیس کا مدعی بیچارہ کمزور ہوتا ہے،، اور اس کو ملزمان کی جانب سے شدید جانی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے،، اس لیے ایسے کیسوں میں عموماََ ملزم ، جبری صلح کر کے بچ نکلتا ہے۔۔
اس لیے ہمیشہ ہمیشہ،، قتلِ عمد کے کیس کا مدعی ریاست کو خود ہونا چاہیئے، اور اس کیس میں وکیلِ جرح اگر کمزور ہو تو حکومت مقتول کے وارثوں کی مرضی کا وکیل لگائے۔
........

آپکی ساری باتیں درست ہیں ، انصاف کا یہ سفر کہیں سے تو شروع کرنا ہوگا ، ہم سب چاہتے ہیں انصاف ہو اور مظلوموں کے منہ بند کرنے کی روایت ختم کی جاۓ ، میں آپ ہم سب کوشش کر سکتے ہیں ، کے قاتل کو ظلم کی سزا ملنا چاہینے
 
amigo

MPA (400+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

Case is moving forward : India has mentioned it too

Ab tu is ko zaroor insaaf milay ga!
waisay yeh qatal ghayrat ka naam leh ker jaidad hasil karnay kay liye kiya. Agar iss larki ki jaga iss ka akeela bhai hota tu iss say ziyada bay dardi say maara jata
laikin.
.
.
Uss ka naam kisi raddi kay tokray walay akhbar mein bhi na hota.
Laikin iss larki kay saath jo howa bohat bura howa, Umeed hay KPK police chahcha aur uss kay betay ko saza dey gi.
 
Adnankhan1

Citizen
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

جہاں جج خود کرپٹ ہوں ، حکومت چوروں کی ہو ، ہر ادارے کا سربراہ چور ہو اور چوروں کا ساتھ دیتا ہو وہاں ایسی موتوں پر رونے سے بہتر ہے آپ خود مر جائیں

کیوں کہ کسی نہ کسی طرح آپ ایسی موت کے حصے دار ہوتے ہیں ، چاہے وہ کرپٹ چوروں کو ووٹ دینے کا کام ہو یا ایسے قتلوں پر خاموشی سے بیٹھے رہنا ہو

ھمارہ کام اس ظالم نظام کے خلاف اپنی آواز کو بلند رکھنا ھے پھر چہاھے وہ کلم کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو۔۔
اس نظام کو بدلنے کا فیصلہ تو الله کا ھوگا مگر ھم نے تو الله کو اپنی آواز کا حساب دینا ھے کہ جب یہ سب ھو رہا تھا تب ھم اس سب کے خلاف بولے یا نہیں۔۔۔۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

قانون صرف حرکت میں نہ آئے بلکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مجرم کو عبرتناک سزا ہو، جو ان سب کے لیے ایک مثال بن جائے جو جائیداد کے لالچ کو غیرت کا نام دیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید اس طرح ان کو کوئی رعایت مل جائے گی۔
اس حوالے سے لاہور میں ہونے والا غیرت قتل کیس پہلی مثال ہے جس میں ماں اور بیٹے کو سخت ترین سزا ہوئی کیونکہ بیٹی نے مرضی کی شادی کر کے، ماں کو جانی دشمن بنا دیا
اور سب سے ضروری،، یہ جو ڈرامہ چل رہا ہے،، معاف کر دیا،، یہ ڈرامہ بند ہونا چاہیئے۔
قتلِ عمد کے کیس کا مدعی بیچارہ کمزور ہوتا ہے،، اور اس کو ملزمان کی جانب سے شدید جانی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے،، اس لیے ایسے کیسوں میں عموماََ ملزم ، جبری صلح کر کے بچ نکلتا ہے۔۔
اس لیے ہمیشہ ہمیشہ،، قتلِ عمد کے کیس کا مدعی ریاست کو خود ہونا چاہیئے، اور اس کیس میں وکیلِ جرح اگر کمزور ہو تو حکومت مقتول کے وارثوں کی مرضی کا وکیل لگائے۔
یار یہ قانون پہلے نہی تھا ، یہ مولویوں نے اسلام کا تڑکا لگایا ہے
زنا بالجبر کے قانون کو بھی خراب کیا اور قتل کے قانون کو بھی

اسلامی قوانین ان لوگوں کے لئے ہیں جن میں اللہ کا خوف ہو ، ان جاہل لوگوں نے اسلام کا مذاق بنا دیا ہے
الله تعالیٰ جب بھی قران میں اسلامی قانون بیان کرتا ہے تو اسکی آخری لاین یہ ہوتی ہے کہ تم الله سے ڈرو

اگر الله سے ڈر نہی تو کوئی بھی قانون مجرم کو سزا نہی دے سکتا
 
Annie

Moderator
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

Ab tu is ko zaroor insaaf milay ga!
waisay yeh qatal ghayrat ka naam leh ker jaidad hasil karnay kay liye kiya. Agar iss larki ki jaga iss ka akeela bhai hota tu iss say ziyada bay dardi say maara jata
laikin.
.
.
Uss ka naam kisi raddi kay tokray walay akhbar mein bhi na hota.
Laikin iss larki kay saath jo howa bohat bura howa, Umeed hay KPK police chahcha aur uss kay betay ko saza dey gi.
.......

آپکو غصہ ظالموں پر ہے اور ڈس لائیک مجھے دے دیا ، ...:(
باقی آپ سے ایگری کرتی ہوں کے پولیس اسکے قاتلوں کو سزا دے اور انصاف کا عمل پورا کرے
 
LeezaKhan

Minister (2k+ posts)
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

She was killed for that she refused to marry her be-ghairat cousin and her uncle is as much responsible for all this. They wanted her property and income, they ain't doing all this for honor. They did all this out of greed and jealousy.

Believe me if she'd have agreed to marry that ---, they'd be all happy of her doing the job with NGO.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایسی بے غیرتی کی سزا موت نہیں تو اور کیا ہے&

Ab tu is ko zaroor insaaf milay ga!
waisay yeh qatal ghayrat ka naam leh ker jaidad hasil karnay kay liye kiya. Agar iss larki ki jaga iss ka akeela bhai hota tu iss say ziyada bay dardi say maara jata
laikin.
.
.
Uss ka naam kisi raddi kay tokray walay akhbar mein bhi na hota.
Laikin iss larki kay saath jo howa bohat bura howa, Umeed hay KPK police chahcha aur uss kay betay ko saza dey gi.

اب یہ تو ہے
بکرے ہی عید پر کٹتے ہیں ، بکری پر ترس کھا کر چھوڑ دیتے ہیں

اس چیز کو ہم مرد حضرات نہی بدل سکتے
دعا کریں ہمارے ملک میں بکرا اور بکری برابر ہو جائیں ، قانون اپنا کام کرے ، کسی کو قتل کرنے کا سوچا بھی نہ جاۓ اور نہ مہم چلانے کی نوبت آئے
 
Back
Top