ایران نے امریکی شہریوں یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوں گے؛ امریکا

1749880314610.png


ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے ایران کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر ایرانی قیادت نے کسی بھی امریکی شہری، فوجی اڈے یا اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین اور دور رس نتائج نکلیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1933734493984272632

یہ وارننگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی نمائندے کی جانب سے اس وقت دی گئی جب اسرائیل کے حملوں اور ایران کی جوابی کارروائیوں پر شدید بحث جاری تھی۔ امریکا نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو اس کا ’’حقِ دفاع‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل نے اپنے تحفظ کے لیے جو اقدامات ضروری سمجھے، وہ جائز تھے۔


امریکی نمائندے نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی ایران کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، کیونکہ اس وقت خطے کو تحمل اور ذمہ داری کی ضرورت ہے، نہ کہ مزید کشیدگی کی۔


امریکی حکام نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں سے متعلق انہیں پیشگی اطلاع دی گئی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں میں امریکا کا کوئی براہِ راست کردار نہیں تھا۔


امریکی موقف سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ واشنگٹن ایک طرف ایران کو سخت پیغام دے رہا ہے، تو دوسری جانب اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلا رہا ہے، تاکہ خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
 
Last edited:

Dr Adam

President (40k+ posts)

امریکہ سے پنگاہ ایران کو بہت مہنگا پڑے گا . اسرائیل یہی چاہتا ہے کہ امریکہ انوالو ہو اور ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا جائے

امید ہے ایران ایسی فاش غلطی نہیں کریگا . اپنا فوکس اپنے اصل دشمن پر رکھنا ہی اسکے مفاد میں ہو گا
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

امریکہ سے پنگاہ ایران کو بہت مہنگا پڑے گا . اسرائیل یہی چاہتا ہے کہ امریکہ انوالو ہو اور ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا جائے

امید ہے ایران ایسی فاش غلطی نہیں کریگا . اپنا فوکس اپنے اصل دشمن پر رکھنا ہی اسکے مفاد میں ہو گا
IRAN PAGAL ZAROOR HO GA, PER ITNA BHEE NEHAIN!
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

ایران نے امریکی شہریوں یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوں گے؛ امریکا​

YA SARA TERA HE PANGA HAY, CHUP KAR AUR TAILE DEKHA AUR TAILE KEY DAHAR.
 

Back
Top