ایران طالبان کو اسلحہ اور تربیت دیتا رہا ہے: مائیکل کوگل مین

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
True.and USA trained and giving weapons..stinges misiles to same Taliban against Russia in Afghan war.. Created.trained..giving weapons to ISIS..Daesh in Iraq and Syria.Indian Raw.Afghan agencies CIA funded TTP..Balouchi movement in Pakistan...So what new dear??Aisa tu hota ha phir aisay kamo mein.(Zardari narrative);)..
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
True.and USA trained and giving weapons..stinges misiles to same Taliban against Russia in Afghan war..



شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


جب اسی کی دہائ ميں امريکہ نے سعودی عرب، پاکستان، مصر اور ديگر اہم اسلامی ممالک اور مہذب دنيا کے بے شمار ممالک کی طرح افغانستان کے عام لوگوں کی مدد کا فيصلہ کيا تھا تو اس کا مقصد ايک جارح غير ملکی فوج کے خلاف نہتے شہريوں کو مدد فراہم کرنا تھا۔ اس کے برعکس آج افغانستان ميں ايران کی جانب سے طالبان اور ديگر مسلح گروہوں کو مدد فراہم کرنا ايسے گروہوں اور افراد کے ہاتھوں ميں اسلحہ فراہم کرنا ہے جو دانستہ عام شہريوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہيں، وہی ادارے اور افراد جو معاشرے کو اس دہشت گردی کے عفريت سے محفوظ کرنے کے ليے ليے تگ ودو کر رہے ہيں جس نے گزشتہ دو دہائيوں سے خطے کو اپنی لپيٹ ميں لے رکھا ہے۔

اسی کی دہائ ميں جو کچھ ہوا، اسے جواز بنا کر آج دہشت گردی کی پشت پنائ کے ليے تاويل کے طور پر استعمال نہيں کیا جا سکتا ہے۔

ياد رہے کہ افغانستان ميں امريکی عسکری امداد پاکستان کے توسط سے پہنچائ گئ تھی۔

اس امداد کا مقصد دہشت گرد گروہوں کو عام شہريوں کے خلاف حملوں کے ليے وسائل فراہم کرنا ہرگز نہيں تھا، جو کہ اس وقت ايران کر رہا ہے کيونکہ جن گروہوں کو اسلحہ فراہم کيا جا رہا ہے وہ ان ہتھياروں کو گنجان عوامی مقامات پر عام شہريوں کے خلاف استعمال کر رہے ہيں۔

حال ہی ہلمند صوبے ميں طالبان کی جانب سے ايک انتخابی امیدوار کے قتل اور اسی قسم کے مزيد حملوں کی دھمکی سے واضح ہے کہ ايرانی حکومت کی جانب سے کس سوچ اور حکمت عملی کی حوصلہ افزائ اور پشت پنائ کی جا رہی ہے۔



يہ ہتھيار عمومی طور پر عام افغان شہريوں کے خلاف ہی استعمال کيے جا رہے ہيں۔ يہ ايک ايسی حقيقت ہے جسے نظرانداز نہيں کيا جا سکتا ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ







 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
Created.trained..giving weapons to ISIS....




شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ داعش کے جنگجو يہ جانتے ہوۓ امريکی حکومت سے ہتھيار وصول کرنے پر آمادہ ہو جائيں گے کہ امريکہ ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے فضائ بمباری کی ايک انتہائ فعال مہم کے ليے ذمہ دار ہے؟


کچھ راۓ دہندگان کے ليے يہ سہل ہوتا ہے کہ اس بے سروپا اور ناقابل فہم الزام کو درست قرار دے کر اس کی تشہير شروع کر ديں کہ داعش جيسی عالمی دہشت گرد تنظيم کا وجود کسی بھی طور امريکی اہداف اور مقاصد کے ليے کارآمد ہے۔


حقيقت اس سے کوسوں دور ہے۔


تضادات اور غيرمنطقی دلائل پر مبنی يہ تاويليں نا تو زمينی حقائ‍ق کو تبديل کر سکتی ہيں اور نا ہی ان کاوشوں کو پس پشت ڈال سکتی ہيں جو امريکی حکومت داعش جيسے عالمی عفريت کو ختم کرنے کے ليے کر رہی ہے۔


مثال کے طور پر داعش کے محفوظ ٹھکانوں پر امريکی فضائ بمباری کا ايک ثبوت پيش ہے جو ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے کہ ہم اس مشترکہ خطرے سے نبرد آزما ہونے کے ليے ہر ممکن وسائل اپنے شراکت داروں کو فراہم کريں گے۔



علاوہ ازيں اگر آپ افغانستان ميں داعش کے حملوں کی تفصيل ديکھيں تو آپ پر يہ واضح ہو گا کہ ان ميں سے اکثر حملے امريکی و مغربی اہلکاروں اور ان سے متعلق عمارات پر ہی کيے گۓ ہيں جس سے اس دليل کی مکمل طور پر نفی ہو جاتی ہے کہ داعش کے عالمی منظر نامے پر ابھرنے سے امريکی مفادات کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]





 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
propaganda
پراکسی وار ایک زاویہ نگاہ

ایران نے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف ہزارہ برادری اور شمالی اتحاد کی مدد کی، ہزارہ برادری کی صورتحال بھی تقریباً لبنان جیسی ہی تھی۔ پشتونوں اور دیگر گروہوں کو سعودیہ، قطر، کویت، عرب امارات نیز امریکہ و پاکستان کی مدد حاصل تھی۔ یہاں بھی ایران نے ہزارہ کی خواہش پر ان کی مدد کی، تاکہ وہ سوویت یونین کے خلاف جہاد میں شریک ہوسکیں اور اپنے علاقوں کا دفاع کرسکیں۔ لبنان کی طرح افغانستان میں بھی ایران نے فقط ہزارہ کی مدد نہیں کی، کیونکہ اسے احساس تھا کہ فقط ہزارہ کی مدد کرنے سے سوویت یونین کے خلاف افغان جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ اس کے ثبوت کے لئے ایک بات کافی ہے کہ کئی برس تک گلبدین حکمت یار ایران میں مقیم رہے اور افغانستان کے مقتول صدر برہان الدین ربانی کے علاوہ کئی دیگر افغان گروہوں کی ایران کھل کر مدد کرتا رہا۔​
 

Back
Top