Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
اہلسنت و الجماعت الیکشن ونر
" ریاستیں انصاف کی بنیاد پر پھلتی پھولتی ہیں"۔۔۔ لیکن انصاف نے پاکستانی عوام کو مظلوم بنا دیا ہے، اس ملک کی اکثریت اہلسنت و الجماعت پر مشتمل ہے، جس کے خلاف سب سے زیادہ ناانصافی ہورہی ہے۔ الیکشن کے وقت ووٹ لینے کے لئے وعدہ وعید اور بعد میں ان ہی پر چھری چلانا۔ ممتاز قادری کو پھانسی دینے پر عجلت اور آسیہ بی بی کو تحفظ؟
اہلسنت و الجماعت کے لوگ کب تک صبر کریں، ہر کوئی دھوکہ دے رہا ہے، نوز شریف نے دھوکہ دیا ہے، عمران خان وہابی علماء کے زیر اثر ہے، اس نے ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ہے، وہ رائیونڈ کے تبلیغی کے ہاتھ کھلونا بنا ہوا ہے، اس کی جیت کا مطلب وہابی ازم کا پھیلاؤ ہے۔ ایسے میں اہلسنت و الجماعت کے ضروری ہے وہ خود الیکشن میں اترے اور اپنی سیاسی حثیت منوائے۔ اہلسنت و الجماعت الیکشن ونر ہے، ممتاز قادری کے جنازے میں لوگوں کا واہلیانہ انداز، اس بات کا اعلان ہے کہ اب کسی سیاسی پارٹی کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ اہلسنت و الجماعت کو اپنے امیدوار میدان میں اتارنے ہوں گے۔
جھنگ کے حلقہ پی پی 78میں اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمسرور نواز نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری ہار گئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمسرور نواز نے 48563 ووٹ لےکرمیدان مار لیا ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری 35469ووٹ لےکر ہار گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میاں ارفع مجید2820،پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی3671،پاکستان عوامی تحریک کے رانا نسیم قادری778ووٹ حاصل کئے۔
ہر ذمہ دار سے اس کی ذمہ داریوں کے بارے میں پوچھے جانا اٹل ہے۔۔۔ کوئی اس سے نہیں بچ سکتا۔۔۔ معلم کائناتﷺ کے عظیم شاگرد یعنی صحابہ کرام رض۔۔ امیر بنائے جانے سے سب سے زیادہ گھبراتے تھے کیوں کہ وہ اس کے نشیب و فراز سے خوب آگاہ تھے مگر جب بن جاتے تھے تو ہر قیمت پر اپنی ذمہ داری 100 فیصد بحسن و خوبی نبھاتے تھے۔ آج کا حکمران قوم کی فلاح و بہبود سے بے خبر ہے۔ ہمیں سادگی پسند معلم کائناتﷺ کے پیروکار حکمران چاہئے ہیں، یہ فرض اب عاشقان رسولﷺ پر آتا ہے کہ وہ اس کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔۔۔۔
- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2015/02/54e1c83f2358f.jpg