
سینئر تجزیہ کار عامر متین نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق کہا ہے کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ تحریک انصاف کا یہ جلسہ چھوٹا تھا تو یا وہ شخص تعصب کا شکار ہے یا پھر اندھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517218230846521344
عامرمتین نے کہا کہ یہ لاہور کے سب سے بڑے جلسوں میں سے ایک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز عمران خان کے اس ضبط کو کمزوری نہ سمجھیں۔ کیونکہ یہ شفٹ گیئر والا معاملہ ہے، کیا ہمارا ملک ایسے حالات کا متحمل ہو سکتا ہے؟ کوئی سن رہا ہے؟
اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ "بھائی لوگو مجھے لاہور کے بی بی کی 1986، 1988 کے علاوہ بڑے جلسے دیکھنے کا تجربہ ہے۔ یہ بڑا جلسہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1517225339273252864
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب کرنا کیا ہے۔ کیا انتظار کرنا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگایا جائے یا غیر متنازع انتخابات کروا کر فیصلہ کرایا جائے۔ فیصلہ حالات خراب ہونے سے پہلےکر لینا پلیز۔
اجمل جامی نے سوال کیا کہ لیکن یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کچھ "دانشور" اس جلسے کو "ناکام جلسہ" کیسے اور کیوں قرار دے رہے ہیں۔۔۔؟؟ اچھا خاصا بھرپور اور چارجڈ جلسہ ھے۔۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1517202461194399750
اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور لاہور جلسے کو ناکام نہیں کر سکی۔ اب تمام حکومتی جماعتیں مل کر عید کے بعد کوشش کر دیکھیں۔ 40 سال سے یہ میدان ن لیگ کا منہ چڑا رہا ہے۔ کبھی تو آؤ جلسہ کرنے۔
https://twitter.com/x/status/1517239215121043456
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirhh111.jpg