اگر فواد چوہدری پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک ہوجاتا عمران خان کے ساتھ بیٹھے دو چار لوگ انکی پارٹی کو لے بیٹھے ہیں، پرویز الہی
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہا تھا کہ کام کرنے دیں تاہم انہیں کچھ لوگوں کی جانب سے غلط گائیڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد عمران خان نے وزارت اعلی دی، میں دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اگلا الیکشن ان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعلی کا صرف ایک کام ہوتا ہے الیکشن کروانا، محسن نقوی ڈھائی مہینے کی نوکری پر ہیں اس دوران وہ مقدمات بنائیں گے تو کیا ہوجائےگا، کیا انہوں نے گھر واپس نہیں آنا؟ انہیں چاہیے کہ نگراں وزیراعلی بننے کے بعد کوئی اچھا کام کریں، ایک نگراں وزیراعلی انتقامی کارروائیاں کیسے کرسکتا ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب نے اسمبلیاں تحلیل کرنےسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے رکھا تھا تاہم میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں ، ہم نے اپنےدور میں 5 سالوں کے برابر کام کیا ہے، مگر کچھ لوگوں کی جانب سے عمران خان کو غلط گائیڈ کیا گیا۔