اگر شیریں چلی گئی تو مجھے ڈر ہے میں گھبرا جاؤں گا، عمران خان

imran%20khan%20shireenmazari.jpg

لانگ مارچ میں جہاں ایک طرف سیاسی جہدوجہد جاری ہے تو دوسری طرف مخالفین پر طنز اور آپس میں مزاح سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

عمران خان نے گزشتہ شام مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر شیریں چلی گئیں تو انہیں ڈر ہے کہ وہ خود گھبرا جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مارچ میں عمران خان کنٹینر پر موجود ہوتے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری علاقائی قیادت کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ شیریں مزاری ہم نے تھوڑی دیر کیلئے دی ہے ہمیں ابھی واپس چاہیے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ شیریں مزاری ہماری طاقت ہے ہم یہ نہیں دے سکتے کیونکہ اگر شیریں چلی گئی تو مجھے ڈر ہے کہ میں خود گھبرا جاؤں گا۔

عمران خان کے ان کلمات پر لانگ مارچ کے شرکا خوب محظوظ ہوتے ہیں اور خوب ہلہ گلہ ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586451909086519305
سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کے لیے عمران خان کے ان کلمات کو بہت سراہا جا رہا ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں عمران خان نے شیریں مزاری کیلئے یہ کلمات تعریف کیلئے کہے ہیں۔

جبکہ لوگ اسے خواتین کیلئے عمران خان کے دل میں عزت کی بات بھی کر رہے ہیں۔