Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
انڈیا کے اندر دھشت گردی کے صرف ایک واقعے پر ہنگامی میٹنگ بلوا لی جاتی ہے جس میں وزیراعظم سارے کام چھوڑ کر آرمی چیف، وزیردفاع اور سیکیورٹی کے مشیران کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس میں آرمی کے تینیوں شعبوں کے ہیڈز بھی آن لائین لے لئے جاتے ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد انڈیا عموما اپنی فوج کو ہماری سرحدوں پر لے آتا ہے اور اپنی فضائیہ کو ہای الرٹ پر رہنے کا حکم دے دیتا ہے اور کوی سٹرائک بھی ضرور کی جاتی ہے۔
اب انڈیا پاکستان میں مسلسل دھشت گردی کروا رہا ہے مگر ہمارے محافظ دم سادھے بیٹھے ہیں۔ کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ امریکہ اسرائیل سمیت اب انڈیا جیسے چول ملکوں کیلئے بھی سرفہرست ہوتا ہے۔ مگر ہمارے حکمران اس سے انتہای درجہ غافل ہیں۔ وزیراعظم یا آرمی چیف کوی نوٹس ہی نہیں لے رہے ہیں۔ قوم کا مورال اس حد تک گرانے کے بعد آپ یہ توقع مت کریں کہ مشکل وقت میں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی
آج تو ایسی دھشتگردی کی گئی ہے کہ اگر یہ واقعہ انڈیا میں پیش آتا تو اب تک اس کی فضائیہ اور بری فوج سرحدوں پر ہای الرٹ ہوچکی ہوتی اور پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک کی تیاری ہورہی ہوتی۔ مودی اپنے خاص اور قریبی رفقا کے ساتھ رات گئے میٹنگ میں ہوتا اور وہ سب کوی فیصلہ کرکے ہی اٹھتے
آج چینی انجئنیرز کی بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جو ہمارے لئے ڈیم بنا رہے تھے۔ افسوس کہ ہماری سیکیورٹی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے دشمن کو اس کا موقع مل گیا۔ کل کو دشمن دوبارہ ہماری کسی مہمان ٹیم یا چینی انجینیرز کو ماردے گا تو ہم کیا کرلیں گے۔ اتنی بڑی نااہلی جس کی وجہ سے آج چینی انجینیرز کو ہلاک کیا گیا ہے کے بعد سیکیورٹی کے ذمہ داروں کو سرعام لٹکا کر ان کی کھال میں بھس بھروا دینا چاہئے۔
ایک ہم ہیں کہ ہر واقعے پر گونگے بن جاتے ہیں۔ اگر ہم میں جنگ کرنے یا اپنے ملک کے اندر دھشت گردی کروانے والوں سے نمٹنے کی ہمت نہیں ہے تو ایٹمی پروگرام پر ساری قوم کی بجلی اور پیسہ خرچ کرنے کی بجاے اسپتال اور یونیورسٹیز پر یہ رقم خرچ کرنی چاہئے، نت نئے میزائلوں کی بجاے غربت کے خاتمے اور بچوں کی تعلیم و صحت پر یہی رقم خرچ کرنی چاہئے
آپ بھی امریکہ میں بزنس کریں اور عوام کو بھی سکھ کا سانس لینے دیں