اگر آپ طاقتور ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ پکڑ لو، مار دو،جسٹس انوارپنوں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کو ہراساں اور اور نظر بند کرنے کا کیس،لاہور ہائیکورٹ کاسرکاری وکیل کو کل تک تمام افراد سے متعلق جواب جمع کروانے کا حکم، اگر آپ طاقتور ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پکڑ لو، مار دو، جسٹس انوار الحق پنوں کے ریمارکس۔۔

جب تک آپ بندہ ٹریس آوٹ نہیں کریں گے تب تک یہ آپ پر ہی پڑیں گے، جسٹس انوار الحق پنوں
جو بھی افسر آتا ہے لگتا ہے ستایا ہوا ہے، جسٹس انوار الحق پنوں
یہ کوئی اچھا سائن نہیں ہے، مجھے افسوس ہے، جسٹس انوار الحق پنوں
میں جج بعد میں اس ملک کا شہری پہلے ہوں، جسٹس انوار الحق پنوں
میرے بھی کچھ حقوق ہیں، لوگوں کی باتیں سنے آپکے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں، جسٹس انوار الحق پنوں
لسٹ میں درج 3 افراد سے متعلق معلوم نہیں کہاں ہیں، سرکاری وکیل
عدالت حکم دے کوآرڈینیشن کمیٹی بنا دی جائے جو اس معاملے کو دیکھے، عبداللہ ملک
ہم دیکھتے ہیں کل انکا جواب آنے دیں پھر کچھ کرتے ہیں، جسٹس انوار الحق پنوں
گر آپ طاقتور ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ پکڑ لو، مار دو، جسٹس انوار الحق پنوں
ایف آئی اے، وازارت داخلہ نے لکھ کر دے دیا ہے ہمیں مطلوب نہیں ہے، سرکاری وکیل
جی آپ بتائیں آپ کیا کہتے ہیں، عدالت کا درخواست گزار سے استفسار
جن کے گھروں پر دھاوا بولا گیا وہ خاموش نہیں رہیں عدالت سے رجوع کریں ۔۔ جسٹس انوار الحق پنوں ۔
 

Back
Top