اگر آپ جواری مزاج کے ووٹر ہیں جو جیتنے والے گھوڑے پر داؤ لگاتے ہیں تو آگے بڑھ جایئے یہ تحریر آپکے لئے نہیں اور اگر آپ نے مذہبی ،مسلکی ، سیاسی ، لسانی اور نسلی تعصب پال رکھا ہے تو بھی نہ پڑھیں وقت ضائع ہوگا اب اگر آپ باقی بچ جانے والوں میں سے ہیں تو سنیں ووٹ ایک گواہی ہے ۤروز جزا اور سزا پر یقین رکھتے ہیں تو یہ بھی یقین رکھیں کہ اس بابت بھی سوال ہوگا کہ قوم کی قیادت کے لئے کس کے حق میں اور کیوں اپنا وزن ڈالا تھا ؟
کراچی کا بڑا مسئلہ نااہل کرپٹ قیادت رہی ہے اب آپ کے ہاتھ میں قیادت کا انتخاب ہے انتخاب کرنے چلے ہیں تو اس "محنتی" کی جانب بھی متوجہ رہئے گا جو ایسا زہین اور محنتی تھا کہ اول جماعت سے میٹرک تک ہر کلاس میں اول آتا رہا۔۔۔۔ پیشہ وارآنہ زندگی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے قدم رکھا لیکن محمد حسین محنتی صاحب کے پاؤں زمین پر ہی رہے گردن میں اکڑ نہیں آئی شفاف کردار کے حامل ہیں ہاتھوں میں کتاب لئے حلقہ 247 کے ووٹرز کے لئے بہترین انتخاب ہیں
جارحانہ انداز میں لگی لپٹی رکھے بغیر ۤآنکھوں میں ۤآنکھیں ڈال کر بات کرنے والا حافظ نعیم الرحمان گولڈ میڈلسٹ طالب علم رہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکڑک اور حرام خوری پر نادرا کے عملے کو وقت ڈال چکے ہیں لیکن بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دبنگ نوجوان کے بیٹے نے جماعت اسلامی کے زیر اثر عثمان پبلک اسکول میں داخلے کے لئے ٹیسٹ دیا اور کسی وجہ سے پاس نہ کر سکا تو یہ اپنے صاحبزادے کے لئے
اسکول انتظامیہ سے سفارش نہ کر سکے یہ کھرا نوجوان حلقہ 250 سے آپکا انتخاب ہو سکتا ہے
ان سے بھی ملئے یہ زاہد سعید ہیں معروف صنعتکار ،اللہ نے خوب دیا ہے اور ساتھ ہی ہمدرد دل بھی دیا
پاک کریسنٹ کے نام سے انکی این جی او ان سرکاری اسکولوں میں بچوں کو پڑھا رہی ہے جہاں کے پکی نوکری والے ٹیچر بھوت بن کر غائب ہوچکے ہیں ان کی این جی او 29000 بچوں کو تعلیم سے منورکر رہی ہے اگر آپ حلقہ 244 سے ہیں تو زیادہ نہ سوچیئے گا
کراچی کے حلقہ 243 سے کتاب کے امیدوار اسامہ بن رضی طالب علم راہنما گولڈ میڈلسٹ طالب علم رہا ہے اور بے بدل مقرر رہے ہیں قبرستان میں بات کرنے کھڑے ہوں جائیں تو قبریں پھاڑ کر مردے بھی اتھ کھڑے ہوں زمانہ طالب علمی سے اہم زمہ داریاں نبھاتے آئے ہیں لیکن آج تک دامن پر کوئی داغ نہیں لگا
آپ جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی نادرا واٹر بورڈ اور کے الیکڑک کے خلاف کامیاب تحریکوں کے پیچھے کون تھا؟ نہیں جانتے تو حلقہ این اے 245 سے ٹھونس ٹھونس کر آم کھلانے اور ماہ مبارک کی مباک ساعتوں میں فردوس کی لان کے جوڑے بانٹنے والے سند یافتہ کزبی عامر لیاقت کے مقابل سیف الدین ایڈوکیٹ سے مل لیں جماعت اسلانی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین ہیں لیکن مسند نشین ہونے کے باوجود کرسی پر کم ہی بیٹھتے ہیں ہردم متحرک رہتے ہیں
آپ کا ووٹ پی ایس 130 ضلع وسطی کراچی میں رجسٹرڈ ہے تو ماہر تعلیم محمد نسیم صدیقی کو مت بھولئے گا یہ وہ پرہیز گار شخصیت ہیں جنہوں نے ایک بزرگ کی توجہ اور تحریک پر بنک کی پرکشش نوکری چھوڑ کر عثمان پبلک اسکول میں صرف 12000 کے نوکر ہوئے تھے۔۔۔۔جوابدہی کے احساس کے ساتھ ووٹ دیجئے گا وگرنہ انگوٹھے کی سیاہی چہرہ بھی سیاہ کر سکتی ہے