اڑے او امریکہ انکل

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
اڑے او امریکہ انکل ۔۔۔ تو کسی گھمنڈ میں نہ رہنا۔ ہم اپنا اچھا برا خوب جاننے لگے ہیں۔
وہ دن گئے انکل جب تم ہماری کم سنی و بھول پن کا ناجائز فائدہ اٹھا کے چجی دلانے کے بہانے کبھی سیٹو اور
کبھی سینٹو میں ورغلا کے لے جاتے تھے اور ہمیں بتایا تک نہیں کہ یہ دونوں تنظیمیں چین اور روس کے ہانکے میں
استعمال ہوں گی۔

جانِ جگر انکل! اب ہم اتنے بے وقوف نہیں رہے کہ تمھیں پہلے کی طرح بڈابیر، شمسی، جیکب آباد کے اڈے
فضائی حدود سمیت دے دیں۔ خوب سمجھتے ہیں کہ دوستی اور خودمختاری میں کیا فرق ہوتا ہے۔

ہم کل کی طرح اس ڈراوے میں نہیں آئیں گے کہ بچو تم نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو سوویت انکل افغانستان کے بعد
تمھیں بھی بغیر ڈکارے چٹ کر جائے گا ۔۔۔

ہم بڑے ہوگئے ہیں می لارڈ۔ کسی دھونس یا لالچ میں آن کر کسی ایمل کانسی، ملا عبدالسلام ضعیف، عافیہ \
صدیقی یا ریمنڈ ڈیوس کو آئندہ تمھارے حوالے نہیں کریں گے۔ تپڑ ہے تو شکیل آفریدی چھڑا کے لے جاؤ۔
انکل دھیان سے۔ ایک بھی ایبٹ آباد دوبارہ ہوا نا تو ایسا جوابی ردِ عمل دیں گے کہ تمہارے ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔
کیا سمجھے؟

پچھلے 12 سال کے دوران پرانی راہ و رسم کی مروت میں رفعِ شر کی خاطر 423 ڈرون حملوں پر 423 بار تم سے
پرزور احتجاج کیا۔ مگر تم شاید ہمارے صبر کو ہمارے عزم و ایمان کی کمزوری سمجھتے رہے ہو۔ اب اگر
ایک ڈرون بھی ہماری حدود میں بھنبناتا نظر آیا تو پھر تم دیکھنا کہ ہم اس کے ساتھ کیا کیا نہیں کرتے۔

یہ انیس سو پچاس، ساٹھ، اسی، نوے نہیں حضور کہ ہم پیسے کی دمک اور نوٹ کی خوشبو پر لہلوٹ ہوجاتے
تھے۔ یہ دو ہزار سولہ ہے انکل، اب ہمیں کسی اچھے خان کی ضرورت نہیں، اپنے پاؤں پر انکل چین کی مدد سے
کھڑے ہونا خوب جانتے ہیں۔
اور تو بھی سن ابے او پڑوسی ملک۔

کیا نان سٹیٹ ایکٹر ویکٹر کی ٹر ٹر لگا رکھی ہے۔ خود انھیں گھسنے سے کنٹرول نہیں کرسکتا اور تڑیاں ہمیں
دیتا ہے۔ ابے چل ۔۔۔ بہت بکواس سن لی۔ باسٹھ میں انکل چین سے پٹنے کے بعد پینسٹھ، اکہتر، ننانوے میں
ہمارے ہاتھوں اپنی ٹھکائی بھول گیا کیا؟
کیا کہا؟ بکواس کر رہا ہوں؟ کبھی درسی کتابیں پڑھی ہیں ہماری؟ بچہ بچہ جانتا ہے کہ تیرے ساتھ ہم نے کیا
کیا کیا ۔۔۔
اور سن ۔۔۔ ہم اس دھونس میں نہیں آنے کے کہ انکل امریکہ نے اب تیرے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔ واہ میرے
سورما! کیا ایران اور افغانستان کو ساتھ ملا کر ہمیں گھیرے گا زنخے؟ مرد کا بچہ ہے تو اکیلا آ نا ۔۔۔

اوئے افغانی؟ ہماری بلی ہمیں کو میاؤں ۔۔۔ چل تو بھی ارمان پورا کر لے۔ امریکہ کے کندھے پر بیٹھ کر ایران
اور انڈیا کے ساتھ امن کے گیت گا بجا لے۔ کل کو آنا تو ہمارے پاس ہی ہوگا نا۔ تب کر لیں گے تجھ سے حساب
کتاب۔ یہ جو تیرے لاکھوں ہوتے سوتے ہمارے ہاں بس گئے ہیں ان کا حساب کتاب ہی تیرے حواس ٹھیک
کرنے کو کافی ہوگا۔۔۔

اوئے ایرانی ۔۔۔ سوری ۔۔۔ محترمِ برادرِ من ۔۔۔ آپ سے ایسی توقع نہ تھی آغا کہ آپ بھی ازقسمِ ممالکِ ہائے
ٹچگان کے بہکاوے میں آجائیں گے۔ وہ شعر تو آپ نے سنا ہی ہوگا آغا کہ دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی
طرف وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

ٹھیک ہے برادر ۔۔۔ سب ہماری طرف انگلیاں اٹھا رہے ہیں تم بھی اٹھالو ۔۔۔ تم بھی ایک ہاتھ مار لو ۔۔۔
کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں ۔۔۔

لیکن لیکن اگر تم میں سے کسی نے بھی ہماری سالمیت، خودمختاری اور آزادی اور خوداری کی جانب میلی
آنکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی کی تو ہم ۔۔۔تو ہم ۔۔۔ ارے ۔۔۔ یہ بھی اتنی جلدی خالی ہوگئی ۔۔۔ کیا
ٹائم ہوا ہے دوست؟ یارو ایک سگریٹ ہی پلا دو ذرا۔۔۔
سورس
 
صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ڈینجرس بھائی فوج پر تو ہم نے بہت تنقید کر لی ، لیکن کچھ پوائنٹس سوچ طلب ہے ...

پاکستان کی فوج حقانی نیٹ ورک کو کیوں سپورٹ کر رہی ؟ صرف اور صرف انڈیا کا سٹیک روکنے کے لیے ، کہ انڈیا افغانستان کو بنگال ، مالدیپ یا بھوٹان نہ بنا لے ، اس حوالے سے اگر امریکا واضخ اقدامات کریں ، انڈیا کا رول کم کریں ، تو پاکستانی فوج اپنی پالیسی ضرور تبدیل کریں گے

پاکستان کو جب سیاسی طور پر سٹیک ہولڈر نہیں بناؤ گے ، جان بوجھ کر انڈیا کو ہمارے سر پر بٹھاؤ گے تو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے پاس واحد راستہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کو سپورٹ کرنا ہے اگرچہ یہ ٹھیک نہیں لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

پرسوں اس مولوی کو مارنے کے بعد اس کا پاسپورٹ کس طرح سالم حالت میں ملا ؟ یہ افغان انٹیلیجنس کی کلئیر سازش تھی ، ان کا کوئی بندہ وقوعہ پر پاسپورٹ پھینک کر چلا گیا تاکہ ہم بطور ریاست اور بدنام ہو

ہماری حکومت اور ریاست کی بھی ناکامی ہے کہ ہم نے افغانستان کو اپنے اوپر اکنامک طور پر ڈیپنڈنٹ نہیں کیا ، جیسے سی پیک کا دائرہ افغانستان تک بڑایا جا سکتا تھا ، افغانستان میں انویسٹمنٹ ہو سکتی تھی ، ادھر روڈز ، ڈیمز اور ہوٹلز پاکستانی انویسٹر بنا سکتے بجائے انڈیا کے

Last edited:

pablo

Banned

Bhai ji yea sara drama hai
Usa aur pak army ka
Is ko timer bum k zareye mara gia hai
Bandh kar
Same punjab police wala muqabla hoa hai

Kal tak dekh lena pak army k leye
80 arb ropay ki amdad bahal ho jaye gi
 
صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ہو سکتا ہے ، ہماری فوج تو ڈرامے کرنے میں نیازی سے بھی دو ہاتھ آگے ہے ، جیسے نوے فیصد علاقہ ضرب غضب کے پہلے مہینے کلیر ہوا تھا اور باقی دس فیصد رہتی دنیا تک ہوتا رہے گا صاف

Bhai ji yea sara drama hai
Usa aur pak army ka
Is ko timer bum k zareye mara gia hai
Bandh kar
Same punjab police wala muqabla hoa hai

Kal tak dekh lena pak army k leye
80 arb ropay ki amdad bahal ho jaye gi
 
Back
Top