اڈیالہ جیل میں عمران خان کی دیکھ بھال پر تعینات افسران اور عملہ اچانک تبدیل

ikdanai1h11.jpg


اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال پر تعینات افسران اور عملہ اچانک تبدیل کر دیا گیا,ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ڈیوٹی پر گیارہ ماہ سے معمور ڈی ایس پی اڈیالہ جیل کو تبدیل کیا گیا ہے۔

سکیورٹی پر معمور سات جیل اہلکار بھی تبدیل کر دیے گئے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر شاہ کو بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال کیلئے معمور کردیا گیا,
طاہر شاہ اور اسکا عملہ بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، پچھلے ہفتے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور جیل حکام نے اس اچانک تبدیلی کی اجازت دی تھی,پچھلے ماہ بانی پی ٹی آئی کی اضافی ڈیوٹی پر ڈی ایس پی اڈیالہ بلال کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری ہوگئی,سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جاری ہوئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نااہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا,بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔

بیرسٹر علی ظفر کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ممبر اسمبلی اور نہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو سکتے ہیں، زیر التوا اپیل کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ زیر التوا درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1805650904240078850
 
Last edited by a moderator: