اڈیالہ جیل میں ذہنی مریض قیدی کااینٹوں سےقیدیوں پرحملہ، ایک اورزخمی جاں بحق

7adiakajaiisjksjjqaiidi.png

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل میں ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور ذہنی مریض قیدی انتقال کرگیا, ذہنی مریض احسن نے اڈیالہ جیل میں 28 فروری کو ساتھی قیدیوں پر اینٹوں سے حملہ کیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق جھگڑے کا معاملہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا تھا جہاں قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کر دیا تھا۔

جیل حکام کا کہنا ہےکہ قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔

جیل حکام کے مطابق تمام زخمی قیدیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اعجاز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا,جیل حکام کا کہنا ہےکہ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعےکی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی واقعےکی انکوائری کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر عملے نے سیل کھول کر زخمیوں کو جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ جیل میڈیکل آفیسر نے زخمی اسیران کو طبی امداد دیکر اعجاز ربانی اور حماد کو پمز اور شیراز کو ڈی ایچ کیو منتقل کروا دیا، شدید زخمی حوالاتی اعجاز ربانی پمز پہنچ کر دم توڑ گیا۔