Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی سے نواز شریف کی تقریر اپوزیشن نے تحمل سے سنی اور اس کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک منٹ کی تقریر کی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سمیت اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا۔
واک آؤٹ کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف نے ایوان میں سچ نہیں بولا اور نہ ہی صفائی پیش کی ہے۔‘
لیکن میرا سوال ہے کہ بائیکاٹ کیوں کیا؟؟؟؟؟تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اوپر آف شور کمپنی قائم کرنے سے متعلق الزامات پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا سنہری موقع خودہی گنوادیا ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے جال میں پھنس کر ایوان سے واک آئوٹ کر گئے
کیا اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، اس کو کوئی سمجھ نہیں ہے کہ کیا ہوگا؟ میں نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ ن جی جمعہ کو خطاب نہیں کریں گے، یہ بھی بتادیا تھا کہ ن جی اور زرداری میں حکمت عملی طے ہوچکی ہے، اعتزاز احسن ڈرامہ کررہا ہے اور دیکھ لو آج اعتزاز کہاں تھا، خورشید شاہ بھی ملا ہوا تھا، عمران نے بھی خطاب نہیں کیا؟؟؟؟ لگتا ہے یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں اور قوم کے ساتھ کھلواڑ ہورہی ہے۔ عمران خان آج تم مایوس کیا ہے، سن سن لو غور سے سن لو، اگر یہی تمہاری سیاست تو وہ وقت دور نہیں جب 2018 آ جائے گا ، الیکشن ہوں گے اور شاید تحریک انصاف خیبر پختوا سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے، میرے یہ الفاظ کہیں لکھ لو۔ ۔ ۔ ۔ آج صاف طور پر نظر آرہا تھا کہ آج کا میچ فکس تھا۔
- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2014/12/547bd83aa8a9a.jpg
Last edited: