اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم نہیں کیا،اعجاز الحق

22ehajjazama.jpg

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے پارٹی کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز الحق نے پارٹی پوزیشن کے حوالے سےالیکشن کمیشن کے سوال پر جواب جمع کروادیا ہے جس میں پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔


اعجاز الحق نے کہا کہ میری جماعت مسلم لیگ ضیاء ہے جس کی پی ٹی آئی میں انضمام کی خبریں من گھڑت ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں انتخابی اتحاد کی بات ضرور کی تھی پارٹی انضمام کی کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی مسلم لیگ ضیاء کی پی ٹی آئی میں انضمام کی خبروں کے بعد الیکشن کمیشن نے سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق سے پارٹی پوزیشن کے حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔