سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پنجاب حکومت کی پی آئی اے خریدنے یا اپنی ایئرلائن چلانے کی خواہش پر رائےدیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خود تو کوئی ٹیکس اکٹھا نہیں کرتے، اپنا ایک کام ٹھیک نہیں کرتے اور ایئرلائن چلانے کی باتیں کررہےہیں، لاجک سمجھ سے باہر ہے یہ صرف سیاسی باتیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کسی صوبے کی اپنی ایئر لائنز نہیں ہے، یہ قوم کے ساتھ مذاق ہورہا ہے، ان سے بچوں کیلئے اسکول صاف پانی مہیا کیا نہیں جارہا مگر ایئر لائنز چلانے کی باتیں کرنی ہیں۔