Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
نہایت دکھ اور افسوس سے کچھ لوگوں کے خیالات دیکھ کر اور پڑھ کر کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک معصوم جان کی قیمت ایک فرقہ ہے۔
آئیں آپ کو بتاتا ہوں کہ صابری کے قتل پر سب دکھی کیوں ہیں- ہو سکتا ہے کہ ایک بندہ نعت اور قوالی کے معاملے میں وہابی ہو مطلب موسیقی کے ساتھ نعت ہو یا چاہے آوازوں کے ردھم کے ساتھ اس کو پسند نہ ہو۔ اسی طرح قوالی بھی اس کو کبھی پسند نہیں رہی ہو- مگر جس شخص کے دل میں تھوڑا سا بھی عشق رسول صل اللہ علیہ وسلم رہا ہے، یہ ہو نہیں سکتا کہ "تاجدار حرم" سن کر وہ رویا نا ہو چاہے جتنا بھی گناہگار ہو۔ ہم میں سے ہر شخص کی اس کلام کے ساتھ یادیں ہیں۔ اس یادگار قوالی کے بارے میں بچپن سے "صابری" لفظ یاد ہے۔ ہم میں سے جو بھی دکھی ہے، وہ اس پورے پس منظر سمیت دکھی ہے۔ ورنہ تو واقعی ہر روز یہاں میں قتل ہوتا ہوں۔ کبھی میں سنی ہوتا ہوں، کبھی شیعہ،، کبھی دیوبندی، کبھی بریلوی، کبھی اہل حدیث، کبھی مہاجر، کبھی پختون، کبھی پنجابی، کبھی سندھی، کبھی بلوچی۔
میں کھلے اور واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ
میں شیعہ نہیں مگر
شیعہ کو کافر کہنے والا کافر
جو نا مانے وہ بھی کافر !!
میں "بدعتی" بھی نہیں ہوں مگر
بریلوی کو بدعتی کہنے والا کافر
جو نا مانے وہ بھی کافر !!
میں دہشتگرد نہیں ہوں مگر
دیوبندی کو دہشتگرد کہنے والا کافر
جو نا مانے وہ بھی کافر !!
مسلمانوں اور پاکستانیوں کو
فرقوں، رنگ، نسل، زبان اور صوبوں کے نام پر
تقسیم کرنے والا کافر
جو نا مانے وہ بھی کافر!!
راستے جدا جدا مگر منزل ایک ہے
صبر، تحمل اور برداشت پیدا کریں
اپنے اپنے فرقے کی اموات کو رونے کی بجائے ایک انسانی جان کے نقصان پر رونا سیکھیں!
:(