آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی وزیراعظم سے رحم کی اپیل

4aatamiongashwhbazrehm.jpg

پاکستان بھر میں آٹے کا بحران مزید سنگین ہونے اور فی کلو قیمت 200 روپے تک ہونے کا امکان ہے جس پر عوام نے وزیراعظم سے رحم کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کراچی ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن عبدالرئوف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں آٹے کا بحران مزید سنگین ہونے اور فی کلو قیمت 200 روپے تک ہونے کا امکان ہے جس اس وقت 120 سے 130 روپے تک بیچا جا رہا ہے، جس پر عوام نے وزیراعظم سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر رحم کریں اور آٹے کی قیمت میں کمی کریں۔


مہنگائی کے مزید بڑھنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا تھا کہ روٹی مجبوری میں پانی سے بھی کھائی جا سکتی ہے لیکن اگر وہ بھی چھین لی گئی تو کیا ہو گا؟

حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی نئ فصل کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کر کے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، جلد آٹے کے بحران کے ساتھ قیمت 200 روپے فی کلو تک ہو جائے گی حالانکہ حکومت جانتی ہے کہ ملک کو 80 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے۔ اس وقت چکی آٹا 140، فائن آٹا 130 اور عام آٹا 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ذخیرہ اندوزی کے بعد قیمتیں کہاں جائینگی اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔


حکومت سندھ نے ایک سال پہلے گندم کی سرکاری امدادی قیمت 55 روپے فی کلو مقرر کی گئی جو اب 7ماہ قبل ہی 100 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جس پر ایک اجلاس کے دوران سرکاری حکام کو کہا کہ آپ خود مہنگائی بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں۔ حکومت کو سٹیک ہولڈرز کو بلا کر عملی اقدامات کرنے ہونگے ورنہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔ حکومت کی تجویز دی ہے کہ ملوں کو گندم کا کوٹہ اکتوبر نہیں ابھی دے دے تاکہ مسائل کا خاتمہ ہو۔

دریں اثنا آٹا مہنگا ہونے کے باعث کوئٹہ سے کراچی تک تنخوار دار ہو یا مزدور طبقہ سب پریشان ہیں۔ شہریوں سوال کر رہے ہیں کہ ہم سے اب روٹی بھی چھینی جا رہی ہے؟ لیگی حکومت نوالے بھی گن گن کر دیتی ہے، بہت سے شہروں میں آٹا 120 سے 140 روپے کل تک بک رہا ہے جبکہ روٹی کی قیمت 50 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت گندم نہ دے تو آٹے کی قیمتیں کیسے کم کریں؟ عوام نے ہاتھ جوڑتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہمارے حال پر رحم کریں!
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
french revolution bread na honay ki wajah se start hua tha... phir inqalaab laanay walon ne ashrafia ke 40000 logon ke sar katay thay...

wohi kuch Pakistan main bhi honay ja raha hai