آن لائن مالیاتی فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے 18 کارندے گرفتار

onlinefah1i11.jpg


ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ ، بھتہ خوری ، کال سپوفنگ ، اور شناخت چھپا کر دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کے 18 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے۔آن لائن مالیاتی فراڈمیں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان کو تاحال گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔

ملزمان کے نام عبد المجید، محمد خالد، عمر فاروق ، زبیر احمد، عمر فاروق ،محمد ذعیم ، عمران ،عبد العزیز ، عبد المحسن،عبدالمجید، عامرعبد الرشید اور جواد بتائے جارہے ہیں جبکہ ترجمان کے مطابق ایک گرفتار ملزم جواد کاتعلق افغانستان سے ہے۔

ملزمان سپوفنگ کالز کے ذریعے بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ میں ملوث ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے اور خصوصاً غیر ملکی شہریوں کا بینک سے متعلق ریکارڈ حاصل کرتے تھے۔

ملزمان نےشہریوں کےبینک اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی جبکہ ملزمان کو انگلش، عربی زبان پر عبور حاصل تھا۔

حکام نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے 12 عدد سمارٹ فونز، 9 عدد لیپ ٹاپ، انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس، انٹرنیشنل اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے، ملزمان سے سپوفنگ سافٹ ویئر بھی برآمد کر لیا گیا جس سے وہ شہریوں کو فراڈ کالز کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کانیٹ ورک پاکستان سےباہرمشرق وسطی اور دیگر ممالک تک ہے تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
jernail, judge, nawaz, zardari, fazlu diesel in sab ko pansi do.. phir kisi ko fraud krne ki zarorat nahi pare gi