عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار اور آئی پی پیز کو نوازا جارہاہے,آئی پی پیز کو 168 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ملنے کا انکشاف سامنے آگیا۔
اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف پچھلے مالی سال کی آڈٹ رپورٹ میں ہوا،نجی بچلوں گھروں کو منافع والی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دینا ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا یہ ٹیکس چھوٹ 220 نجی بجلی گھروں کا کاروبار کرنے والی شخصیات کو دی گئی ہیں،انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز پاور پالیسی اور ٹیکس قوانین کی پاسداری نہیں کررہے۔
آئی پی پیز کی کاروباری سرگرمیوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا، نجی بجلی گھروں کے مالکان نے 2018 سے 2022 تقریباً 168 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ لیٹیکس چھوٹ لینے کے باوجود ملک میں بجلی کا نظام اسی طرح زبوں حالی کا شکار ہے۔
آڈٹ ٹیم نے سفارش کی کہ آئی پی پیز کی ٹیکس اخراجات پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔