حسین جہانیاں کے بیٹے کو آج اٹھا لیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے باپ پر دبائو ڈالے کہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کریں: معروف قانون دان
معروف قانون دان احمد اویس ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام سیاسی شطرنج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ معاف گواہ دبائو ڈال کر تیار کیے جاتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 اپ کی پلاسٹک کی بوتل دکھا کر کہا کہ یہ پٹرول بمب بنانے کی فیکٹری زمان پارک میں لگی ہوئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کھلے عام اتنا بڑا جھوٹ بولا۔ وعدہ معاف گواہ کی بات کرنے والے انہی آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا کر ان پر کوئی مقدمہ دائر کر کے کسی اے ایس آئی کے حوالے کر دیا جائے کہ ان سے تفتیش کی جائے تو جب وہاں سے یہ باہر نکلیں گے تو خود بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کبیروالا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی حسین جہانیاں گردیزی کو 20 سے 25 دن تک 4 مختلف جیلوں میں رکھا گیا لیکن انہوں نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی اور اپنی سیاسی جماعت سے وفادار رہے، ان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دبائو کا یہ عالم ہے کہ آج ہی کی بات ہے کہ حسین جہانیاں نے جب دبائو اور تکالیف جھیلنے کے باوجود جب تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا تو جیل سے باہر آنے کے بعد ان کے بیٹے جن کا سیاست سے دور تک کوئی تعلق نہیں اس کو اٹھا کر لے گئے ہیں تا کہ وہ اپنے باپ پر دبائو ڈالے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔