آئی ایم ایف کو شرائط ماننے کا پیغام دے دیا:وزیر اعظم شہباز شریف

shehbaz-sharif-imf-loan-pakkk.jpg


وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے شرائط ماننے پر حامی بھرلی،انہوں نے کہا اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، آئی ایم ایف کو شرائط ماننے کا پیغام دے دیا ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لون کی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں ہم نے پنجاب کے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے تھے اور نوجوانوں سے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کے جذبے بلند ہیں، اگر انہیں وسائل مہیا کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جن سے نوجوانوں نے کورونا کے دوران باعزت روزگار کمایا۔

شہباز شریف نےمزید کہا نوجوانوں کو پانچ لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جس میں پانچ لاکھ روپے کا قرض بلا سود ہوگا، پانچ سے 15 لاکھ روپے تک سات فیصد کی شرح سے قرض دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے مشکل ترین حالات میں قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاسی مفادات کو داؤ پر لگادیا، اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں اور پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے اور اس کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
 

satifhasan

Minister (2k+ posts)
chalo Pakistanio , tum logon ki GHAIRAT tu UTH GAI HA ab TANGAIN UTHANAY K LIYA TIYAR HO JAO
or han Aisa uthana ka khud ki NEEND kharab na ho
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ye kisko bewaqoof banatay hain.

jaisay IMF betha inka wait ker raha hoga. They want implementation not speeches and dialogues.
When Pakistan presents mini-budget and changes the rate, then they'll consider it as terms accepted