
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا امکان ہے،وزارتِ خزانہ کے ذرائع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں خدشہ ظاہر کردیا گیا،وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے کے لیے وقت نہیں ہوگا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا،وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض کے معاہدے کی میعاد 30 جون ہے، جبکہ موجودہ قرض پروگرام کی میعاد نہیں بڑھائی جا سکتی۔
ذرائع وزارتِ خزانہ نے کہا نویں اقتصادی جائزے کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورت میں مکمل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں،نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی آئے گی،وزارتِ خزانہ کے حکام بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔