اٌن کو کیا معلوم

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
وہ جن کی امدن کروڑوں* اور اربوں میں ہو. وہ جن کی خواہشیں پلک چھپکتے ہی پوری ہو جائے۔ جن کے محل میں ملازموں کی فوج سر جھکائی کھڑی ہو۔ وہ جو بولے وہی قانون بن جائے۔ وہ جو سوچے وہی تعمیر بن جائے. وہ جو بھی کرے وہی تاریخ بن جائے. جن کا ایک ایک فیصلہ ہزاروں لاکھوں لوگوں کی زندگی اور موت بن جائے. جن کےلشکری سارا دن جی حضوری کی نئی الفاظ "دریافت" کرتی ہو. جن کے بچے "حق حلال" کے جائیداد ذکر کرتے ہوئے ماشاءاللہ کا ورد کرتے ذرا بھی نہیں ہچکچاتے. وہ جن کے بچوں کو قوم کے بچوں کی "دنیا" سنوارنی ہیں. وہ جو اقتدار میں ہو تو پچھلے حکومتوں کے "نا اہلیوں" کا رونا روتی ہو اور تابناک مستقبل کیلئے قوم کو "صبر" اور "قربانی" کا مشورہ دیتی ہو. جب اپوزیشن میں ہو تو حکومت وقت کی کرپشن کی "وائٹ" "یلو" اور پتا نہیں قوزوقزاح کے اور کتنے رنگوں والی پیپر نکال کر حکومت وقت کو "ننگا" کرنے کی کوشش کرتے رہتی ہو. ان کے محلوں کے باہر اور ان کے نظروں کے سامنے بھوک سے بلکتے لوگ اور ان کے جسموں سے چمٹے چھیتڑے "خوشحالی"کی علامت ہیں. لیکن* جنہوں نے زندگی میں بھوک نہیں دیکھی وہ جن کو کھبی علاج کیلئے پیسوں کی کمی نہیں ہوئی وہ جن کو کھبی گرمی* اور سردی* کا احساس نہیں ہوا وہ کیا جانے پاکستان میں جینے کی سزا کیا ہوتی ہے اور لوگ اسے کیسے کاٹتے ہیں. ان کو کسی نہیں بتایا ہوگا کہ لوگ اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کیلئے سڑکوں پر اپنی جسم بیجتے ہیں. یہ ان کو کوئی نہیں بتائے گا کہ دس ہزار روپوں کیلئے پورا پورا خاندان خشت کے بھٹے میں ہمیشہ کا غلام بن جاتا ہے. یہ شاید* یہ بھی نہیں جانتے کے سندھ پنجاب اور بلوچستان کے دور دراز اسکولوں میں گاؤں کے چوہدری نواب سردار اپنے گدھے اور بھینس باندھتے ہیں. ان کو کیا معلوم "پرائے عزت" کی قیمت کیا ہوتی ہیں؟شاید انکو یہ بھی نہیں معلوم کہ "عزت" کیا ہوتی ہیں؟. لیکن یہ تو ہم سب کو نہیں معلوم آگر ہوتی تو "یہ" ہم پر مسلط ہی نہ ہوتے. ہم ان کو اپنے سروں پر کیوں بیٹھاتے.
 
Last edited by a moderator:

Anonymous Paki

Chief Minister (5k+ posts)
15400336_401493243516059_3722532516699085614_n.jpg
 

Back
Top