او سب دی ماں آگئی جے۔۔طالبہ کی نظم پر مریم نواز اشکبار،ویڈیووائرل

maah1hh222.jpg


گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کی ایک یونیورسٹی کا دورہ کیاجہاں انکے لئے سکالرشپ کی ایک تقریب رکھی گئی تھی جس سے مریم نواز نے خطاب کرنا تھا۔

اس تقریب سے مریم نواز نے نہ صرف خطاب کیا بلکہ طالبات کو بھی گلے سے لگایا، مریم نواز نے اس موقع پر اپنے آپکو نوجوانوں کی ماں کہا۔

مریم نواز کی اس تقریب کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ایک طالبہ نظم پڑھ رہی ہے کہ "او سب دی ماں آگئی اے۔۔ کراپنا فرض ادا گئی اے"

اس نظم پر مریم نواز جذباتی ہوگئیں اور انکی آنکھیں اشکبار ہوگئیں جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہوئے، کسی نے اسے سستا ڈرامہ کہا تو کسی نے اسے اپنی پی آر بہتر کرنے کا ناکام طریقہ قرار دیا

سبی کاظمی نے کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دنیا کا سب سے بڑا سٹیج ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور ایک طرف یہ سستے سٹیج ڈرامے۔۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1881402561309401364
عدیل حبیب نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کی desperate حرکتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یا تو ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے، یا پھر موجودہ صورتحال ان کے لیے اتنی پیچیدہ ہو چکی ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔

عدیل کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ بیوقوفوں کی طرح بلا سوچے سمجھے ہاتھ پیر مار رہے. سب سے پہلے تو اس بندے کو فائر کریں جو اس طرح کی بھونڈی ترتیب ویڈیوز بنانے کی ترتیبیں دے رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1881590116306780658
امیر عباس نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مریم بی بی اپنی ساری محنت اور بھاگ دوڑ خود اپنے ہی ہاتھوں سے، اپنے برتاؤ، Bollywood طرز کے شوٹ، اداکاری، پھیکی اور انتہائی سطحی تقریروں، choreography اور تیسری دنیا کی روایتی طرز سیاست سے ضائع کر چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 کا دھبہ اور داغ ویسے ہی انکی اپنی سیٹ سے لے کر حکومت تک پر برقرار ہے، عوام میں کوئی جوش یا ولولہ بھی انکے لئے نظر نہیں آتا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مریم بی بی خود پسندی کے مرض کا شکار ہو چکی ہیں اور جس حکمران کو یہ مرض لگ جائے وہ مختلف ہتھکنڈوں سے حکمران تو بن سکتا ہے مگر کبھی لیڈر نہیں بن سکتا
https://twitter.com/x/status/1881555855650234804
اسکے جواب میں ثمینہ پاشا نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز نے خود کو ایک مضحکہ خیز کردار بنا دیا ہے۔ ن لیگ کے اپنے لوگ ان پر ہنستے ہیں اور نجی محفلوں میں شرمندہ بھی ہوتے ہیں۔ انسان میں بھلے عقل و دانش نہ ہو لیکن پھوہڑ پن کی اس قدر تشہیر ۔۔ کیا ن لیگ میں ایک بھی ایسا سلجھا ہوا شخص نہیں جو ان کو عقل دے سکے!
https://twitter.com/x/status/1881557938671898921
احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اردگرد جمع جملہ کنیزوں اور خادموں نے گزشتہ ایک برس میں ٹک ٹاک اور اسکرپٹڈ و پلانٹڈ تقاریب میں ان سے عوامی لیڈر ہونے کی اتنی ایکٹنگ کرائی ہے کہ اب شاید وہ یہ بھی بھول گئی ہوں کہ وہ مرکز اور صوبے میں صرف دس پندرہ سیٹوں پر حکومت بنا کر بیٹھی ہیں۔جس دن سر سے جوتے کا سایہ اٹھا اور یہ زین سے زمین پر آئیں تو شاید یہ سب چکا چوند اور مصنوعی پیار یاد کر کر کے وہ پاگل ہو جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1881574656391495935
عائشہ بھٹہ نے کہا کہ یا اللہ! ہم اتنے گنہگار تو نہیں تھے کہ ہمارے اوپر سزا کے طور پر یہ عورت مسلط کی جاتی
https://twitter.com/x/status/1881467405257580717
صںم جاوید نے ردعمل دیا کہ پہلے ڈرامے میں ادکارہ پکڑی گئی تھی اسی لیے اس بار منہ پر نقاب لگایا ہے
https://twitter.com/x/status/1881508020489949636
شفقت چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سوشل میڈیا گنڈاپور ' فواد ' حبا ' گوہر ' علی محمد اور شدید کاروائیوں کے باوجود اصطبلشمنٹ کو بھی نہیں چھوڑتااس سوشل میڈیا کے ہوتے یہ لوگ ایسے ڈراموں سے آسکر کی امید کیسے لگا بیٹھتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1881683237115933049
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

اب پتہ چلا یہ اپنے آپ کو ماں ماں کیوں کہتی ہے۔۔۔
سارے پٹواری بڑے ہی مادر چے ہیں اس لیئے

Captain America Lol GIF by mtv
 

Back
Top