کراچی: سندھ کے وزیر صحت سید اویس مظفر نے اپنے دونوں گردے ڈاکٹر ادیب رضوی کے اسپتال ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کی وصیت کردی۔
یہ وصیت انھوں نے ڈاکٹر ادیب رضوی سے ایس آئی یو ٹی میں ملاقات کے دوران کی۔ صوبائی وزیر نے 2 گھنٹے تک ڈاکٹر ادیب رضوی سے ملاقات کے دوران درخواست کی کہ وہ محکمہ صحت میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دیں۔ ان پر عمل درآمد کیا جائے گا جبکہ ایس آئی یو ٹی کی مزید بہتری کے لیے جو بھی وہ حکم دیں گے، اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ انھوں نے ایس آئی یو ٹی کے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور ڈاکٹر ادیب رضوی کی قوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔
اگر محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز ، ڈاکٹر ادیب رضوی کے نقش قدم پر چلیں تو صوبے میں کسی بھی مرض سے باآسانی نمٹا جاسکے گا اور مریضوں کو مکمل طبی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ انھوں نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو پیشکش کی کہ وہ محکمہ صحت کے امور کی مانیٹرنگ کے لیے بھی تجاویز دیں تاکہ صوبے بھر کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ قبل ازیں وزیر صحت نے سیکریٹری صحت کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ محکمے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ غفلت برتنے پر حکام کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
source