اوپن سٹاک ہولم (#openstockholm)

Muhammad Ikhlaq Siddiqui

Minister (2k+ posts)

اوپن سٹاک ہولم (#openstockholm)

خبر صرف یہ نہیں ہے کہ آج بروز سات اپریل دو ہزار سترہ سویڈن کے سب سے بڑے شہر سٹاک ہولم کے بیچ و بیچ کسی نامعلوم شخص نے ایک ٹرک کو عام شہریوں پر چڑھا دیا۔ خبر چار افراد کی موت اور آٹھ زخمیوں کی بھی نہیں ہے۔ خبر یہ ہے کہ ایسے وقت میں سٹاک ہولم کے شہریوں نے اوپن سٹاک ہولم ہیش ٹیگ کے ذریعے عجیب یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ جب تمام شہر لاک ڈاون کر دیا گیا۔ بس ٹرین ٹیکسی سب بند۔ ہزاروں لوگ سڑکوں پر پیدل اسکولوں دفتروں بازاروں سے اپنے گھروں جانے کے چل پڑے کہ کوئی اور چارہ نہیں۔ایسے میں دنیا نے دیکھا کہ اس شہر کے شہریوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنے گھر کھول دیے۔ اوپن سٹاک ہولم مطلب لوگوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنے گھر صوفے واش رومز چائے کافی پانی سب حاضر کر دیا کہ اپنے گھروں کو پیدل جاتے لوگ کچھ دیر کو رک کر واش روم استعمال کرنا چاہیں۔ چائے کافی پانی پینا چاہیں یا کچھ دیر کو سستانا۔ ویلکم ٹو اوپن سٹاک ہولم۔ کون سا مذہب کون سا رنگ کون سی نسل۔ سب خوش آمدید۔ شہر کا شہر بند ہے مگر ہر گھر کھلا ہے۔ اور ایسے میں کہ جب ابھی مشکوک شخص گرفتار بھی نہ ہوا ہو۔ کہیں آس پاس ہی ہو۔ یہ کون لوگ ہیں۔ کس مذہب سے ہیں۔ کیسی تعلم ہے۔ کیا تربیت ہے۔ جو بھی کمال ہے۔ سلام ہے۔ آفرین ہے۔ اور بھی شہروں میں ملکوں میں لوگ مرتے ہیں دہشت گردی ہوتی ہے خون بہتا ہے ظلم ہو رہا ہے مگر اوپن سٹاک ہولم نے انسانیت کو ایک نئی معراج بخشی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
yTclcnV-FSkQVnaBR7sXGj3Ruj8.jpg
 
Last edited:

IMQAYA

Senator (1k+ posts)
ALLAH ki barkatain bhi to inhi logon per hain.Yayhi Islam ki taleem hay jis per yay log amal kar rahay hain.

 

Dr. Saleem

Banned

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں: مسلمانوں کا سٹیٹ آف ڈنائیل


دشتگردی کے شکار لوگوں کا مذہب: انسانیت

(clap) (clap) (clap)
 

Dawood Magsi

Minister (2k+ posts)
Yeh beghairatt Jahil aor Zehni Mareez kisam k log hain jo iss tarah k kaam kartay hain, kissi Masoom ki jaan lena to jang main bhi jaiz nain yeh to seedha sadha Qatal hai
 

Back
Top