اووسیز پاکستانیوں کے خلاف بیان دینے پر نجی ٹی وی کے پروگرام مذاق رات کی ٹیم میمبر اور مضحکہ خیز ریمارکس دینے پر پروگرام میں شریک مہمان سارہ نیلم نے معافی مانگ لی، ماڈل سارہ نیلم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مذاق رات میں جتنی باتیں ہوتی ہیں وہ سب اسکرپٹڈ ہوتی ہیں، اور اس میں جو کچھ کہا جاتا ہے اس سے پہلے کہ دیا جاتا ہے مذاق ہے، اسلیے میں نے بھی جو کہا مذاق میں کہا۔
https://twitter.com/x/status/1671361013667463168
ماڈل سارہ نیلم نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میرے آدھے سے زیادہ رشتہ دار باہر ممالک میں ہیں میں کسی کی دل آزاری کا سوچ بھی نہیں سکتی، آپ لوگوں کو نہیں پتا سوشل میڈیا پر میرے خلاف کمنٹس سے مجھے کتنی تکلیف ہوئی ہے، میں ایک اچھے خاندان کی لڑکی ہوں، میں سب سے معافی مانگتی ہوں، میری غلطی کو معاف کیا جائے۔
ماڈل سارہ نے کہا تھا باہر سے لوگ یہاں آتے ہیں کاٹن کا سفید سوٹ پہنا ہوتا ہے اور کہتے ہیں ہم باہر سے آئے ہیں جبکہ وہاں وہ واش روم صاف دھو رہے ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پروگرام میں شریک مہمان کے ریمارکس پر بات کو مزید آگے بڑھانے والے مذاق رات کی ٹیم میمبر قیصر پیا نے بھی ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا شو میں جو بات ہوئی وہ مجھ سے غلطی ہوئی میں معافی چاہتا ہوں، ہوسکتا ہے یہ میری آخری ٹک ٹاک ویڈیو ہو کیونکہ آپ ناراض ہیں تو ویڈیو بھی نہیں بناؤں گا۔
https://twitter.com/x/status/1671172163922173953
https://twitter.com/x/status/1671172167843688449
پرگروام کے میزبان واسع چوہدری نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا میں مذاق رات میں اپنی پوری ٹیم کی طرف سے کھلے عام معافی مانگنا چاہتا ہوں، حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان کی طرف سے ایک بہت ہی احمقانہ، گھٹیا اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایک مزاحیہ اداکار کی طرف سے مذاق کیا گیا تھا۔
عمران افضل راجا نے ٹویٹ میں لکھا قیصر پیا نے بھی معافی مانگ لی اور واسع نے بھی، لہذا اس معاملے کو یہیں ختم کر کے واپس چلتے ہیں پی ڈیم ایم کی طرف۔
https://twitter.com/x/status/1671188277905313795
https://twitter.com/x/status/1671240677576048640
https://twitter.com/x/status/1671309753459306499
Last edited by a moderator: