اوم پوری کا پوسٹمارم: نئے شکوک وشبہات

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
703085-ompuri-1483799050-339-640x480.jpg

ممبئی: لیجنڈری اداکار اوم پوری کے پوسٹ مارٹم نے موت پر کئی شکوک و شبہات کو جنم دے دیا جس کے بعد ان کی ہارٹ اٹیک سے موت متنازع ہوگئی
ہے۔


گزشتہ روز اچانک ہی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار اوم پوری ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے جن کی موت نے بالی ووڈ کو سوگوار کردیا تھا لیکن اداکار کے پوسٹ مارٹم نے ان کی طبعی موت پر کئی سوالات چھوڑ دیئے ہیں اور اب موت کا معمہ حل کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اوم پوری کی لاش گھر کے کچن کے قریب برہنہ حالت میں ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں ان کے سر پرڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اورسرمیں جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ پائی گئی ہے جس نے ان کی موت پر کئی قسم کے سوالوں کو جنم دے دیا ہے جب کہ موت سے ایک رات قبل اوم پوری ہدایت کار خالد قدوائی کے ہمراہ تھے جنہوں نے اداکار کی ان کی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے لڑائی کا انکشاف کیا تھا تاہم نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیورمشرا کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سابقہ اہلیہ کے الزام کے بعد پولیس نے لیجنڈری اداکار اوم پوری کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ہدایت کارخالد قدوائی سے 2 گھنٹے تک تھانے میں تفتیش بھی کی جب کہ پولیس نے اداکار کے ڈرائیور سمیت آخری روز ان سے ملنے والے تمام افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوم پوری کے بیوی نندتا اور بیٹے ایشان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار اوم پوری اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک قرار دیاتھا۔

https://www.express.pk/story/703085/
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

نام اوم پوری اور طرف داری مسلمانوں کی شروع کر دی تھی
یہ انجام تو ہونا ہی تھا

ہمارے ہاں قندیل بلوچ دوسرے ہفتے قتل کر دی گئی تھی مفتی سے ملنے کے بعد

دنیا ہر گجھ ایک جیسی ہے
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
Laikin Zardri Nawaz ko koi bala nahee khatee.... haram ki hudee....

I told you guys the moment I saw news about his death.... foul play of RSS......
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

نام اوم پوری اور طرف داری مسلمانوں کی شروع کر دی تھی
یہ انجام تو ہونا ہی تھا

ہمارے ہاں قندیل بلوچ دوسرے ہفتے قتل کر دی گئی تھی مفتی سے ملنے کے بعد

دنیا ہر گجھ ایک جیسی ہے



دونوں واقعات میں فرق ہے۔
قندیل بلوچ نے مولوی کی عزت نہ کی تھی اور ماری گئی۔
اوم پوری نے مسلمانوں کی عزت کی تھی اور مارا گیا۔
 

Mirza_Shah

MPA (400+ posts)

نام اوم پوری اور طرف داری مسلمانوں کی شروع کر دی تھی
یہ انجام تو ہونا ہی تھا

ہمارے ہاں قندیل بلوچ دوسرے ہفتے قتل کر دی گئی تھی مفتی سے ملنے کے بعد

دنیا ہر گجھ ایک جیسی ہے
yaar ab tum aik legend ko kis ke sath Mila reahy ho
 

Lord Botta

Minister (2k+ posts)
Om Puri's death is suspecious : BBC

وم پوری کی پر اسرار موت؟


  • [*=right] جنوری 2017..8

وم پوری کا شمار انڈیا کے معروف فنکاروں میں ہوتا تھاا انڈیا کے معروف اداکار اوم پوری کی آخری رسومات اد کر دی گئیں لیکن ان کی موت کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آیا وہ قدرتی تھی، حادثہ یا کچھ اور؟
ممبئی میں ورسووا پولیس ان کی موت کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
معروف انڈین اداکار اوم پوری چل بسے

اداکار اوم پوری کی آخری شام کیسے گزری؟
پولیس کے مطابق اس تفتیش کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ اوم پوری کی موت کا سبب کچھ اور تو نہیں۔
ابھی تک پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ بھی عوام کے سامنے پیش نہیں کی گئی ہے۔
66 سالہ اوم پوری جمعے کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے سر پر چوٹ کے نشان تھے۔
ان کی موت پر شبہ متضاد بیانات کے سبب پیدا ہوا۔ پڑوسیوں کے مطابق وہ بیڈروم سے ملحق کچن میں گرے ہوئے پائے گئے تھے جب کہ ان کے نوکروں نے پولیس کو بتایا تھا کہ اوم پوری بستر کے پاس گرے ہوئے ملے تھے۔
تاہم پولیس نے جو اے ڈی آر (ایكسیڈینٹل ڈیتھ رپورٹ) داخل کی ہے وہ ایف آئی آر نہیں ہے اور اس میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔
اداکار اوم پوری نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز مراٹھی فلم 'گھاسی رام کوتوال' سے کی تھی جو سنہ 1976 میں ریلیز ہوئی تھی ورسووا پولیس نے بی بی سی کو بتایا: اگر کوئی مشتبہ بات سامنے آتی ہے یا پھر خاندان کا کوئی رکن شکایت کرتا ہے کہ اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی ہے بلکہ انھیں مارا گیا ہے تو اس اے ڈی آر کو ایف آئی آر میں تبدیل کر کے تفتیش کا رخ بدل جائے گا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس اے ڈی آر کے نتائج چند روز بعد پیش کیے جائیں گے اور اگر تحقیقات میں کچھ نہیں نکلا تو اسے قدرتی موت تسلیم کر لیا جائے گا۔
اوم پوری نے آکروش، اردھ ستیہ، گپت، جانے بھی دو یارو، چاچی 420، مالا مال ویکلی میں یادگار اداکاری کی ہے۔ وہ فلم 'گھایل ریٹرنز' میں آخری بار بڑے پردے پر نظر آئے تھے۔

انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز مراٹھی فلم 'گھاسی رام کوتوال' سے کی تھی جو سنہ 1976 میں ریلیز ہوئی تھی۔
اوم پوری بالی وڈ کی ہرفن مولا شخصیت کے طور پر معروف تھے۔ کئی فلموں میں ان کی بہترین اداکاری کے لیے انھیں ایوارڈ سے نوازا گيا۔
انھوں نے 'فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا' سے تعلیم حاصل کی تھی۔ اس سے قبل دہلی کے 'نیشنل سکول آف ڈراما' سے بھی انھوں نے تربیت لی تھی جہاں پر معروف اداکار نصیرالدین شاہ ان کے ساتھی طلبا میں سے ایک تھے۔

http://www.bbc.com/urdu/entertainment-38546141

 
Last edited by a moderator:

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Om Puri's death is suspecious : BBC

Friendship with this country has cost him his life.
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Om Puri's death is suspecious : BBC

RIP Om.... you will be missed.

"Aman Ki Asha" has gone nirasha ......
 
Last edited:

Reason

Minister (2k+ posts)
Re: Om Puri's death is suspecious : BBC

He was close to 70 years old. Average life span in India and Pakistan is less than that. Usually people die in this age.
 

Back
Top