اور سچے لوگوں کے ساتھ ہوجاؤ

Amal

Chief Minister (5k+ posts)


فرمان الٰہی ہے ۔

"اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھ ہوجاؤ.." (توبہ9 : آیت119)

"جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت.." (آل عمران 3 : آیت61 )

"سچ کو جھوٹ کے ساتھ مت ملاؤ اور جان بوجھ کر سچ بات کو نہ چھپاؤ.." (البقرہ 2 : آیت 24)

غصّہ، حسد، تکبر اور جھوٹ بولنے جیسی بری عادات انسان کی زندگی کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہیں اس لئے ان بری عادات کو چھوڑ کر ذہنی الجھنوں سے چھٹکارا حاصل کیجئے.. جو کچھ اﷲ کریم نے دیا ہے اس پر قناعت کریں اور ہر نماز کے بعد دعا کریں اﷲتعالیٰ آپ کو بھی دنیا اور آخرت کی ہر نعمت دے.. والدین کی خدمت کرنے سے بھی بےشمار نعمتیں ملتی ہیں اور رزق میں اضافہ ہو تا ہے بِاِذْ ِن اللّٰہِ تَعَالٰی..

جھوٹ بولنے سے ذہنی الجھنیں اور اعصابی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں.. جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے.. مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولیں.. جھوٹ بول کر مال بیچنا حرام ہے.. جھوٹ بیماریوں کی جڑ اور جہنم کا راستہ ہے.. جھوٹ بولنے سے ذہنی سکون ختم ہو جاتا ہے..

جھوٹ سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں.. مثلاً ذہن پر برے اثرات ، ضمیر کی ملامت ، امراض دل، سر درد، دل پر خوف رہتا ہے کہ کب اس کا جھوٹ کھل جائے.. اس سے بیماریاں دماغ پر قابو پالیتی ہیں.. غرض جھوٹ اس دنیا میں ہی کسی نہ کسی عذاب میں مبتلا کردیتا ہے اور آخرت کی سزا الگ ہے.. پھر ایک گناہ کو چھپانے کیلئے دوسرا جھوٹ بولا جاتا ہے.. پھر اس جھوٹ کو چھپانے کیلئے کئی اور جھوٹ بولنے پڑتے ہیں..

بچے جب جھوٹ بولیں تو ماں باپ بجائے چشم پوشی کے انہیں سمجھائیں.. سچ بولنے پر انعام دیں اور جھوٹ بولنے پر سزا.. ورنہ بچے اس گناہ کے عادی ہو جاتے ہیں اور پھر بڑے ہو کر بھی اس گناہ میں بڑھتے ہی جاتے ہیں اور بعض بچے آگے چل کر مجرم بن جاتے ہیں.. زبان سے نکلا ہوا جھوٹ ذہن میں چھپ کر بیٹھ جاتا ہے اور کانٹے کی طرح تکلیف دیتا رہتا ہے..

روزانہ اپنامحاسبہ کریں کہ آج کتنے جھوٹ بولے.. توبہ کریں اور جس کو نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ بھی کریں.. اگر وہ مر گیا ہے تو اس کے لئے دعاء مغفرت کریں اور اس کی طرف سے کچھ خیرات بھی کریں..

جھوٹ بولنا چھوڑ دیں.. مذاق میں بھی جھوٹ بولنا گناہ ہے.. جھوٹ برائے مصلحت بھی نہ بولیں.. اسلام جھوٹ بولنے کی اجازت صرف اسی صورت میں دیتا ہے جب کسی مسلمان کی زندگی بچانا مقصود ہو یا اسی طرح کی کوئی اور انتہائی اہم ضرورت ہو جس سے مسلمانوں کو بڑے نقصان سے بچا یا جاسکے




10410185_727643510641264_3186900501279898963_n.jpg