اور دلہن بھاگ گئی

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
اور دلہن بھاگ گئی .......


لوگ سراج الحق کو نہیں سمجھ سکے ہیں، اور اس کی ضرورت بھی نہیں ہے، انھیں خود سمجھ نہیں آتا ہے کہ کیا کہنا ہے اور سوچ کر کام کرنا انھیں راس بھی نہیں آتا ہے۔ الیکشن کے زمانے میں لوگوں نے فائلیں اٹھا کر نواز شریف کے ہجرے میں آتے جاتے دیکھا تھا جتنی سیٹیں وہ مانگ رہے تھےوہاں تک کا پہاڑا، ان کو نہیں آتا تھا، عمران خان نے ان پر ترس کہا کر سینیٹر شپ کیا دیدی کہ انھیں حکمرانی کے خواب آنے شروع ہوگئے ہیں۔
ایسا بھی تو ہوسکتا ہے نواز شریف کو ان کی کوئی ادا پسند آجائے اور انھیں چئیرمین سینٹ لگادے، ممنون حسین کی اچانک دنیا سے رخصتی کی وجہ سے صدر پاکستان بن جائیں۔ سیاست کی سختیاں اور نواز کو خوش رکھنے کے پیچیدہ مسائل سے گھبرا کر کوئی اور پسندیدہ کام ڈھونڈ لیں . ، لیکن سراج الحق تو اس موقعہ کی تاک میں رہتے ہیں۔
وہ حکومت کی پہلی رات میں، جاگ کر پہریداری کا شوق پورا کریں گے، یہ ان کا حق ہے، ہم کون ہوتے ہیں، دخل اندازی کرنے والے۔ پہریداری ان کا حق، سراج الحق سراج الحق۔۔۔۔۔۔
ایک لطیفہ یاد آرہا ہے، سن لیں۔۔۔۔۔۔
ایک خان صاحب کی شادی قبیلے کی سب سے خوبصورت عورت سے ہوگئی، دلہن کو مرعوب کرنے کے لئے ضروری تھا کہ بلی کے بچے کو مار دیا جائے۔ تاکہ دلہن ڈر جائے، ان کے کنٹرول میں رہے، اور ان کو چھوڑ کر کسی اور ساتھ نہ بھاگ جائے۔ اس چکر میں خان صاحب ساری رات دروازے کے باہر بیٹھے بلی کے بچے کا انتظار کرتے رہے، صبح مایوس ہوکر کمرے ڈاخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ بلی کا بچہ اندر بیٹھا دودھ پی رہا ہے اور دلہن کھڑکی سے کود کر بھاگ گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم


سراج صاحب نواز شریف کے لئے ٹیپو سلطان کا تخت پیش کریں گے

کراچی کا کچرہ صاف ہوتا نہی برطانیہ سے تخت لانے کے دعوے فرماتے ہیں
 

khizarm

Citizen
پہریداری کیوں .......سراج الحق

بہت سارے احباب کو اس بات پر حیرت ہے کہ ان کے بھای سراج الحق کو یکا یک چوکیداری کی کیا سوجھی . شاید وہ سیاست کی سختیوں اور ملک کے پیچیدہ مسائل سے گھبرا کر کوئی اور آسان کام ڈھونڈ رہے ہیں . ویسے تو چوکیداری کوئی آسان کام نہیں ہے ممکن ہو تو اپنے محلے کے چوکیدار سے اسکی محنت کش داستان سماعت فرما لیں لیکن یہ موقع بھی اچھا ہے کہ میں پہریداری کی خواہش کے بارے میں کچھ اظہار خیال کروں . دراصل یہ پہریداری میرا شوق نہیں آپکا حق ہے ، یہ واضح کرنے کے لئے ایک انمول قصّہ پیش خدمت ہے ،

سردیوں کی رات ہے خلیفة** المسلمین عمر ابن الخطابؓ اور انکے غلام اسامہؓ مدینے کی گلیوں کے گشت پر نکلے ہوئے ہیں . اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ اگر کسی فرد کی نظر بھی پڑ جاے تو شناخت پھر بھی نہ ہو سکے . دیکھتے ہیں کہ ایک جھونپڑی کے باہر آگ جل رہی ہے ، اس پر ایک کھانے کا برتن موجود ہے اور ایک خاتون اس میں لکڑی ڈال کر پانی کو چلا رہی ہیں . خلیفہؓ قریب پہنچے اور کہا کہ روشنی (آگ) والوں تم پر سلامتی ہو ، کیا میں یھاں تھوڑی دیر اپنے ہاتھ سیک لوں . خاتون نے جواب دیا کہ اگر تمہارا ارادہ نیک ہے تو بیٹھ جو ورنہ فوراٗؓ واپس لوٹ جاؤ . جواب دیا کہ کوئی برا ارادہ نہیں ہے ، مگر یہ فرمائے کہ اتنی رات کو آپ کھانا پکانے کی جدوجہد میں کیوں مصروف ہیں . خاتون نے کہا کہ میرے بچے بھوکے ہیں اور گھر میں کھانے کو کچھ موجود نہیں .خاوند انتقال کر چکے ہیں اور میں صرف بچوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس پانی کے برتن میں پتھر ڈال کر اسکو چلا رہی ہوں کہ شاید بچے اسکو دیکھ دیکھ کر بہلتے رہیں

اور نیند ان کو آ لے . خلیفة المسلمینؓ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں . خاتون مزید فرماتی ہیں کہ ہماری اس حالت کا ذمہ دار عمر بن خطاب ہے اور میں الله کو اس پر گواہ بناتی ہوں .خلیفة المسلمینؓ عرض کرتے ہیں کہ آپکو یہ یقین کیوں ہے کہ عمر کو اس بات کا علم ہے .وہ کہتی ہیں کہ اسکا قصور ہی یہی ہے کہ اسکو اس بات کا علم نہیں ہے اور اس کے باوجود وہ مسلمانوں کی امارت چھوڑتا نہیں ہے . اسکے علاوہ کون اس بات کا ذمّہ دار ہے اور میں کس سے اس کا جواب مانگوں .

عمرؓ فوراٗؓ اسامہؓ رض کو ساتھ لیکر بیت المال گئے اور آٹا ، گوشت اپنی پیٹھ پر لدوانے کے لئے مدد طلب کی. اسامہؓ جب بضد ہوئے کہ میری پیٹھ حاضر ہے تو پوچھتے ہیں کہ کیا قیامت کے دن بھی میرے گناہوں کا بار اٹھانے کا عہد کرتے ہو ، اس لئے بہتر ہے کہ یہ بوجھ ابھی لاد لوں تا کہ وہاں رسوائی سے بچ جائوں. یہ بھری بھرکم وزن اٹھا کر اسی جھونپڑی میں پہنچے ، خود کھانا پکا کر گھر والوں کو کھلایا ، پھر بچوں کے ساتھ کھیلتے رہی یھاں تک کہ بچوں کو نیند آگہی اور وہ سو گئے . عمرؓ اور

اسامہؓ واپس شہر میں گشت کو نکل گئے .
حیدری فقر ہے نہ دولت عثمانی ہے
تم کو اسلاف سے کیا نسبت روحانی ہے؟
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر

میرے عزیزوں آپ سے اور اپنے آپ سے بھی یہ مطالبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اس خاتونؓ جیسا سیاسی اور دینی شعور اپنے اندر پیدا کریں اور حکمرانوں کو ذمہ دار بنایں . آپکے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ پچھلی عید کو جب میں لاہور جیسے بڑے شہر میں سرکاری ہسپتال میں گیا تو وہاں ایک بستر پر دو دو تین تین پھول جیسے بچے لادے ہوئے تھے . آنکھوں سے آنسو تو رواں ہوگۓ مگر اس کا مداوا کرنے کا اختیار میرے پاس موجود نہیں. اس اختیار کو ہمارے حوالے کرنے کا اختیار صرف آپکے پاس ہے . مسائل کی آپکے اوپر ایسی فراوانی ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ الیکشن کا وقت آتے آتے آپ اپنے مسائل سے بلکل بے نیاز ہو چکے ہوتے ہیں ،

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
یوں ہی گر روتا رہا غالبؔ تو اے اہلِ جہاں
دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہوگئیں

مگر امید مجھے یہ ہے کہ یہ المیے اگلے الیکشن میں آپکو اس شوق سے بھی آشنا کروا سکیں گے کہ آپ اپنا ہاتھ میرے گریبان میں ڈال سکیں اور مجھ سے پوچھ سکیں کہ میں آپکے مسائل کے حل کے لئے کیا کر رہا ہوں . فی الحال جو حکمران آپنے اپنے سروں پر لاد رکھے ہیں، وہ اور انکا گریبان تو آپسے اتنے ہی دور ہیں، جتنے یہاں سے خلائی مخلوق . کیونکہ انکی حالت تو کچھ یوں ہے،

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی
مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی
کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی

آخر میں جماعت اسلامی کے نوجوانوں سے بھی مخاطب ہونا چاہتا ہوں کہ میرے اس پہریداری والے بیان پر جو اہل وطن استہزا اور مذاق بنا رہے ہیں اسپر آپکی رنجیدگی اور مدافعت کوئی نیک شگون نہیں ہے . ہمارے اسلاف نے اتنے بلند اخلاقی معیار قائم کے ہیں کہ پھانسی کے پھندوں پر بھی سخت زبان استمعال نہیں کی . اور یہ تو پھر بھی میرے محبّت کرنے والے اہل وطن ہیں . آپ یقین کریں نہ کریں اگر یہ آپکو ووٹ نہ دیں تب بھی ان کے دل میں یہ پشیمانی کے جذبے غالب رہتے ہیں کہ جو لوگ زلزلے اور سیلابوں میں اپنی جانیں بچا کر بھاگنے کے بجاۓ ہمیں بچانے آجاتے ہیں، ہم انکو اپنی خدمت کے لئے ووٹ بھی نہ دے سکے . مجھے دوسری پارٹیوں کے کارکن یہ کہہ جاتے ہیں کہ ہم دعائیں کرتے ہیں

کہ جماعت اسلامی جیسی عوامی اور ہمدرد قیادت ہماری پارٹی کو بھی نصیب ہوجاۓ . اس لئے لوگ آپکے ساتھ ہیں، انکے ساتھ نرمی سے پیش أئیں کہیں انکے دلوں کو ٹھیس نہ لگ جاے اور سینوں کے اندر جو آبگینے ہیں وہ چھلک نہ جایں کیونکہ مجھے یہ بلکل مناسب نہیں معلوم ہوتا کہ کوئی ناراضگی انکے دلوں میں آپ جیسے بے لوث افراد کے لئے بھی موجود ہو . اپنی جدوجہد جاری رکھیے ، انشاللہ حوض کوثر کے گرد الله کی رحمت کے ساۓ میں ،محمّدؐ کی شفقت میں اکٹھے ہوں گے اور ہمیں اپنی محنتوں کا اجر ضرور ملےگا . الله اس ملک کے لوگوں کو اسلام کی رحمت سے مالامال کرے . آمین
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


سراج صاحب نواز شریف کے لئے ٹیپو سلطان کا تخت پیش کریں گے

کراچی کا کچرہ صاف ہوتا نہی برطانیہ سے تخت لانے کے دعوے فرماتے ہیں


سراج الحق نواز شریف کو خوش کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ الیکشن کے قریب سرحد کی حکومت کو لات مار سکتے ہیں، اپنے سر پر رکھکر، نواز شریف کے لئے تخت لا سکتے ہیں، اور اور بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے لوگ انھیں کسی قابل نہیں سمجھتے ہیں۔
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
پہریداری کیوں .......سراج الحق

بہت سارے احباب کو اس بات پر حیرت ہے کہ ان کے بھای سراج الحق کو یکا یک چوکیداری کی کیا سوجھی . شاید وہ سیاست کی سختیوں اور ملک کے پیچیدہ مسائل سے گھبرا کر کوئی اور آسان کام ڈھونڈ رہے ہیں . ویسے تو چوکیداری کوئی آسان کام نہیں ہے ممکن ہو تو اپنے محلے کے چوکیدار سے اسکی محنت کش داستان سماعت فرما لیں لیکن یہ موقع بھی اچھا ہے کہ میں پہریداری کی خواہش کے بارے میں کچھ اظہار خیال کروں . دراصل یہ پہریداری میرا شوق نہیں آپکا حق ہے ، یہ واضح کرنے کے لئے ایک انمول قصّہ پیش خدمت ہے ،...



بہت سارے احباب کو اس بات پر حیرت ہے کہ ان کے بھای سراج الحق کو یکا یک چوکیداری کی کیا سوجھی، حالانکہ اس میں حیران ہونے والی بات کیا ہے، وہ بھی کیا منظر ہوگا صدر پاکستان سراج الحق صاحب رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کی گلیوں میں گھوم رہے ہوں گے، ہر گھر کے دروازے پر کان لگا کر کسی بچے کے رونے کیآواز سننے کی کوشش کرتے ہوں گے، جیسے کسی بچے کے رونے کی آواز آئے گی وہ دیواز پھاند کر اندر کود جائیں گے۔ اگر بچہ بھوک سے رورہا ہوگا تو اس کی ماں کو اٹھا کر حکم دیں گے کہ اس کو فورا دودھ پلا۔
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
ہاہاہا بہت عمدہ ضیاء سر ..پانامہ کا کیس نون لیگ سے زیادہ جماعت اسلامی نے خراب کیا ہے .جماعت اسلامی کے وکیل آج پھر نئی درخواست لے آئے تھے .موصوف فرماتے ہیں کہ فریقین کو کہا جائے لمبے دلائل نہ دیں .اگر ساری باتیں ابھی ہوگئی تو پھر کمیشن کے آگے باتیں کرنے کے لئے کم ہوں گی .....حد کردی ہے طارق صاحب نے :) .تحریک انصاف یہاں کیس لڑنے آئی ہے نہ کہ باتیں تولنے :p
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ہاہاہا بہت عمدہ ضیاء سر ..پانامہ کا کیس نون لیگ سے زیادہ جماعت اسلامی نے خراب کیا ہے .جماعت اسلامی کے وکیل آج پھر نئی درخواست لے آئے تھے .موصوف فرماتے ہیں کہ فریقین کو کہا جائے لمبے دلائل نہ دیں .اگر ساری باتیں ابھی ہوگئی تو پھر کمیشن کے آگے باتیں کرنے کے لئے کم ہوں گی .....حد کردی ہے طارق صاحب نے :) .تحریک انصاف یہاں کیس لڑنے آئی ہے نہ کہ باتیں تولنے :p


دیکھتے جاؤ ان کے ڈرامے
لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اس جماعت کا بلا وجہ مخالف ہوں لیکن میں نے دیکھا ہے کہ یہ بہت ہی منافق لوگ ہیں

ان لوگوں نے آج تک پاکستان کے فایدہ کا ایک کام بھی نہی کیا


اور بتاؤ کہ کورٹ میں کیا ہو رہا ہے آج ؟؟

آج پانامہ کیس ہے ؟؟؟
 
Last edited:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا بہت عمدہ ضیاء سر ..پانامہ کا کیس نون لیگ سے زیادہ جماعت اسلامی نے خراب کیا ہے .جماعت اسلامی کے وکیل آج پھر نئی درخواست لے آئے تھے .موصوف فرماتے ہیں کہ فریقین کو کہا جائے لمبے دلائل نہ دیں .اگر ساری باتیں ابھی ہوگئی تو پھر کمیشن کے آگے باتیں کرنے کے لئے کم ہوں گی .....حد کردی ہے طارق صاحب نے :) .تحریک انصاف یہاں کیس لڑنے آئی ہے نہ کہ باتیں تولنے :p



دلائل دینا اور دلائل سمجھنا یہ سب سراج الحق کے بس کا روگ نہیں ہے، وہ بس پبلسٹی کے چکر میں تھے۔
 

Back
Top