اوبر کے زریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری کو امریکہ میں سزا

9%D8%A6%D8%A8%D8%A8%D8%B9%D8%A6%D8%B3%D8%A6%D8%B3%D8%A6%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D9%86.jpg

امریکہ کی ضلعی عدالت کی طرف سے راجندر پال کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے: ذرائع

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کے ذریعے بھارتی شہریوں کو امریکہ منتقل کیے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد بھارتی نژاد شخص کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی وہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم 49 سالہ بھارتی نژاد شخص راجندر پال سنگھ آن لائن ٹیکس سروس اوبر کے ذریعے غیرقانونی طور پر 800 بھارتی شہریوں کو امریکہ سمگل کر چکا ہے۔ راجندر پال سنگھ کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں بھارتی نژاد شہری راجندر پال سنگھ نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سربراہ ہے اور اب تک 5 لاکھ ڈالرز سے ائد کی رقم وصول کر چکا ہے۔ امریکہ کی ضلعی عدالت کی طرف سے راجندر پال کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکہ محکمہ انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راجندر پال نے کینیڈا کی سرحد سے غیرقانونی طور پر سینکڑوں بھارتی شہریوں کو امریکہ منتقل کیا۔ نگران اٹارنی ٹیسا گورمین نے بتایا کہ وہ پچھلے 4 سالوں کے دوران 800 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو شمالی سرحد سے امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے علاوہ متعدد دوسرے شہروں میں سمگل کر چکا ہے۔

امریکہ تحقیقات اداروں کی تحقیقات میں انکشاف سامنے آیا کہ جولائی 2018ء سے اپریل 202ء کے درمیان 17 اوبر اکائونٹس اس سمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو 80 ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم وصول کر چکے ہیں۔ راجندر سنگھ سے تفتیش کے دوران اس کے کیلیفورنیا میں موجود گھر سے متعدد جعلی شناختی کارڈ اور 45 ہزار امریکہ ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ راجندر پال سنگھ اس وقت بھی امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہے۔ راجندر سنگھ اور اس کے ساتھ آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا استعمال کر کے غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر کے مختلف شہروں میں پہنچاتے تھے۔ میڈیا کے مطابق 3 سال کی سزا مکمل ہونے کے بعد راجندر سنگھ کو ملک بدر کیا جائے گا۔
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Aik baat kitini baar likho ge? 3 saal ki qed suna di gai 3 saal ki qed suna di gai 4 baar likha hai. Har news articles mein yehi haal hai
 

Back
Top