کراچی میں دن دیہاڑے ایک اوباش نوجوان نے خود کو برہنہ کرکے راہ چلتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی ہے، لڑکی نے ہمت دکھاتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنایا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک نمبر چار مغل ہزار گوٹھ میں پیش آیا ، واقعہ کی ویڈیو قریب لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید بھی ہوگئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان منہ پر ماسک لگائے ایک گلی میں موٹر سائیکل پر آتا ہے اور ایک گھر کے سامنے موٹرسائیکل سے اتر کر کھڑا ہوجاتا ہے ، تھوڑی دیر بعد نوجوان اپنا شورٹس اتار کر غیر اخلاقی اور نازیبا حرکتیں کرنا شروع کردیتا ہے۔
اسی اثناء میں گلی سے گزرنے والی ایک لڑکی نوجوان کے قریب سے گزرنے لگتی ہے تو نوجوان اسی برہنہ حالت میں لڑکی کو دبوچنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی اپنا دفاع کرنے کیلئے شورمچاتے ہوئے اپنا پرس نوجوان کو مارتی ہے، لڑکا گھبرا کر واپس بھاگتا ہے ، اپنا شورٹس پہنتا ہے اور موٹرسائیکل سوار ہوکر فرار ہوجاتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات بھی دیدی ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے پولیس سے رجوع نہیں کیا تاہم واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی ہے جس کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔