
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ وعجیب میمز بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گرائونڈ میں جارحانہ بلے بازی کے ساتھ سیمی فائنل بھارت سے چھین لیا۔
اتوار کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں انگلینڈ فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہو گا، پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ 2010ءجبکہ پاکستان 2009ء میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فاتح رہ چکا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ وعجیب میمز بنا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1590662712660721665
ایک سوشل میڈیا صارف فضل عباس نے ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: بھارت آپ میری کپتانی پر ہنستے تھے! میں اب بھی بادشاہ ہوں لیکن اب اپنی ٹیم کو دیکھو!جس پر ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ورلڈکپ 2021ء میں بابر اور رضوان جبکہ 2022ء میں بٹلر اور ہیلز نے بھارت کو شکست دیدی!
https://twitter.com/x/status/1590652748739284995
درش شاہ نامی صارف نے انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بھارت کی دھلائی پر لکھا کہ’آج انگلش اوپنر نے کچھ یوں کیا کہ ‘دھوتے جاؤ، دھوتے جاؤ!
https://twitter.com/x/status/1590661946214227968
انس کشمیری نامی صارف نے ایئرانڈیا پر بھارتی ٹیم کی تصویریں چسپاں کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: بھارت کو دہلی ایئرپورٹ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد!
https://twitter.com/x/status/1590676962007453699
ایک ٹویٹر صارف نسیم کھیڑا نے 4 اوور قبل ہی بھارتی شکست پر انگلش کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: انگلینڈ کے نو کھلاڑی رو رہے ہیں کہتے ہیں انڈیا نے ہم سے فیلڈنگ کروائی لیکن ہمیں بیٹنگ نہیں کرنے دی!
https://twitter.com/x/status/1590696191888531457
ایک صارف عبدالجلال آزاد نے بھارتی ٹی وی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑاتی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: انڈین میڈیا انڈیا، انگلینڈ سیمی فائنل سے پہلے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہے! تکبر میں ڈوبے انڈین میڈیا اور ان کی ٹیم کو انگلینڈ نے گھر کا راستہ دکھا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1590696886930878466
ایک صارف عائشہ علی بھٹہ نے بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین ابھیجیت گنگولی کی ویڈیو جس میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑا رہے ہیں شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: ہاں بھئی ابھیجیت، ریٹرن ٹکٹ بک کروائے کہ نہیں؟ اور عمران خان ہمیشہ ٹھیک کہتا ہے "آپ نے گھبرانا نہیں ہے!
https://twitter.com/x/status/1590657644569985024
پاکستانی صحافی شاکر محمود اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: انڈیا پاکستان کو T20 سے باہر نکلوانا چاہتا تھا اور خود زلیل و رسوا ہو کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو رہا ہے، انگلینڈ نے تاریخی لاٹھی چارج کر دیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1590660956425957376
رافع نامی سوشل میڈیا صارف نے بھارتی ٹیم کی گھر واپسی کیلئے دلچسپ میم کا انتخاب کیا! ایئر انڈیا کی ویلکم کرتی میزبانوں کی جہاز کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم آپ کو گھر لے جانے کیلئے تیار ہیں!
https://twitter.com/x/status/1590653280052338688
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو سیمی فائنل میں ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا: مجیتھا نامی سوشل میڈیا صارف نے عامر خان کی فلم لگان کا سین شیئر کیا جس میں چار افراد چھپ کر کرکٹ دیکھ رہے ہیں اور اپنے پیغام میں لکھا: "انگلینڈ اور بھارت کے مابین سیمی فائنل میچ میں وکٹ گرنے کے انتظار میں"
https://twitter.com/x/status/1590654619407245312 ایک اور ٹویٹر صارف مزمل نے بھارتی ٹی وی سٹوڈیو میں پریشان بیٹھے تبصرہ نگاروں کی تصویر شیئر کی اور پوچھا کہ ” اب ان کا کیا کرنا ہے؟”
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/memens-1en.jpg