SAYDANWAR
Senator (1k+ posts)
انڈیا کے تقریبا آدہے درجن بنکوں سے قرض لیکر شراب کا بزنس کرنے والے وجے مالیا کو بنکوں نے بغیر مناسب ضمانت زر واپسی کے 900،000 کروڑ روپے کیسے اور کیوںکر دئے۔ایک ایسا شخص جسے ہوائی جہاز سروس بزنس (کنگ فشر) جو بعد میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے بند ہوئی، پانی کے جہاز کے کروز لائن کا عیاش سوداگر ایسے متعدد کاروبار بغیر تجربے کے عوامی ٹیکس کی رقم پر کرتارہا اور اپنی عیاش طباع کے باعث کہیں کامیاب نہ ہوسکا۔
گزشتہ دن 18 اپریل کو لنڈن میں گرفتار کر لیا گیا اور چند گھنٹوں کے بعد وہ ضمانت پر رہا کردیا گیا اس یقین دہانی پر وہ آئیندہ کورٹ ڈیٹ پر عدالت میں حاضر ہوگا۔اس موقع پر انڈیا کے وزیراعظم مودی پاکستانی بھونپوں اعظم سے بھی بڑھ چڑھ کر انڈین میڈیا پر اپنی کامیابی کے قصیدے گاتے تھکے جارہے ہیں۔
غور طلب امر یہ ہے کہ دولت مشترکہ کلب کے ممالک کے تمام فراڈئے،کرپٹ لیڈر آخر کیوں گریٹ برٹن بھاگ کر پناہ لیتے ہیں اور انکی تمام لوٹ کھسوٹ کی زندگی بھر کی کائنات وہاں کیونکر محفوظ رہتی ہے۔سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دور اقتدار میں ایک موقع پر نائیجریا کے صدر سےوزیراعظم کیمرون نے صحافیوں کے رو برو یہ پوچھا مسلم دنیا کے کرپٹ حکمران ہی کیوں مالی کرپشن کرتے ہیں؟اسکا جواب صدر (بوہاری) نے برجستہ دیا کہ حیرت ہے وہ تمام پیسہ انگلینڈ میں ہی انوسٹ کرتے ہیں؟آپ تحقیق کرسکتے ہیں۔ اسکے بعد میری دانست میں فوری طور پر وزیر اعظم کیمرون کی تنزلی ہوئی اچانک مستعفی ہوئے اور پانامہ آف شور کا غوغاں شروع ہوا اور ایک مضبوط انگلش وزیر اعظم گھر بھیجدیا گیا۔ہنگامی طور پر موجود وزارت داخلہ انگلینڈ کی سکریٹری جو ایک اچھی خاتون ہیں وزارت اعظمی پر تعینات کی گئیں جو دنیا کے اس کلب کے تمام رسہ گیروں سے واقفیت رکھتی ہیں ،طبعا اپنے مزاج سے مس میچ عہدے سےاسی ہی سال علیحدہ ہوکر سن 20 کی بجائے وسط 2017 میں الیکشن کروانے کا اعلان بھی کرچکی ہیں۔ اب اس صورتحال میں مجبورا انگلینڈ کے ناموس کی خاطر ملکہ عالیہ کی رضا بھی شامل حال ہے۔

Last edited by a moderator: