انٹرویو کیوں نشر کیا؟ کیپٹن صفدر اے آروائی پر برس پڑے

captainhaha.jpg

کیپٹن صفدر پر نون لیگ اور شریف فیملی کا دباو یا کچھ اور؟کیپٹن صفدر اے آروائی کو دئیے گئے اپنے ہی انٹرویو کی باتوں سےمکر گئے

کیپٹن صفدر نے اے آروائی نیوز کو اپنی مرضی سے انٹرویو دیا ،انٹرویو نشر ہوا تو اے آروائی کے خلاف محاذ کھول دیا اور اے آروائی کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1626495502677049346
ان کا کہناتھا کہ میں اے آروائی کا احتجاجا بائیکاٹ کروں گا، میری اے آروائی سے سرراہ چلتے ہوئے گفتگو ہوئی، انہوں نے اسے کاٹ کر 6 منٹ کا کرکے جہاں انہیں کوئی اپنی مرضی کی چیز ملتی تھی اسے لگادیا اور ساتھ ساتھ کمنٹری کی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اے آروائی نے اصل حقائق میڈیا کو بتائے ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اے آروائی کا جوبائیکاٹ کیا ہوا ہے وہ بالکل حق بجانب ہے۔ میڈیا میں پھپھے کٹنیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کیپٹن صفدر نےاے آروائی کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آ رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1623942309380526081
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو بےعزت کردیا۔یہ نعرہ اس دن دفن ہواجب باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیا۔نواز شریف کو ووٹ دینے کا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ لالچی ہیں۔وفاراریاں بدلنے کیا مخالف ہوں یہ کیا۔ٹکٹ عمران کا اور ووٹ دوسرےکا۔
 

Back
Top