پاکستانی دفتر خارجہ کا شام کی طرف سے ترک طیارہ مار گرانے پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد پاکستان نے شام کی طرف سے ترکی کے لڑاکا طیارے کو مار گرانے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 22جون کو شام کی طرف سے مار گرائے جانے والا ترک ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ غیر مسلح اور معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، شام طیارے کی تباہی سے متعلق ترکی کے ساتھ تحقیقات کرنے میں مدد کرے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔ |