انصاف کے دشمن

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
انصاف کے دشمن

سندھ میں بہت ہی گھٹیاں قسم کی سیاست ہو رہی ہے. ایم کیو ایم کو شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کے بدلے میں بہت کچھ ملنے والا ہے پہلے قسط میں جیو کے مقتول رپورٹر کا قاتل فیصل موٹا کی سزا میں کمی اور اگلے کچھ دنوں کئی لنگڑے، ناک کٹے، منہ پھٹے، ص�*رائی، میدانی اور اجمل پہاڑی جیسے معصوم فرشتے کراچی کے سڑکوں پر سر جھکائے خوف خدا کا پرچار کرتے نظر آئینگے. اب دیکھنا موت امیر غریب، ذات پات کی چکروں میں پڑے بغیر بٹتی نظر آئے گی. جن جن پولیس آفیسروں نے �*ب الوطنی کے جذبات سے سرشار ہوکر ان کو پکڑا ہے وہ نائن زیرو میں معافی نامے داخل کرائے ورنہ اپنی موت ذمہ دار خود ہی ہونگے. ایم کیو ایم کے سیل شدہ دفاتر کھول رہے ہیں

جہاں بھتہ یونٹ نامعلوم افراد کی مدد سے جان کا "نذرانہ" جمع کرینگے ویسے چلو ایک طر�* سے کچھ بے روزگار کی روزی روٹی لگ جائیگی. ان دفاتر میں آنے والے انتخابات کیلئے تیاری ہوگی اور پچھلے 70 سال میں جن لوگوں کا انتقال ہوا ہے ان کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ میں سیاسی مخالفین کی فہرستیں بنائی جائے گی تاکہ مصروف دنوں اور خاموش راتوں کو ان میں سے اکثر کو ٹوکا جاسکے.

نوازشریف اتنا بیوقوف نہیں وہ اس قوم کو اپنی یاد ضرور دلوائے گا جب کراچی میں روزانہ درجنوں لوگ مرے گے تو لفافی ص�*افی ہمیں نوازشریف کے کرامات یاد دلائینگے. کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ٹائروں سے بھی ہوا نکل رہی ہے روزانہ تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب رہے ہیں. اب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھے گا تو الزام ججوں پر آئے گا کہ انہوں نے "زکوٹا جن" کو اقتدار سے کیوں نکالا.

زرداری یہ سب کچھ دیکھ رہا ہے اس کو معلوم ہوچکا کہ اس بار مقابلہ نواز اور عمران کا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ختم ہوچکی، پختونخواہ سے کوئی بھی قومی سیٹ معجزہ ہوگا اور بلوچستان ہمیشہ �*کمران جماعت کی جھولی میں گرتا ہے. اس لئے وہ ایم کیو ایم کو ناراض کرکے اپنی �*کمرانی کی رہی سہی امیدوں کا خون نہیں کرنا چاہتا اور ویسے بھی سندھ کی عدالتوں نے ایان علی، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم جیسے فرشتوں کو کلین چیٹ دے دی ہے اور کیا چاہئے سندھ کے ڈاکو کو؟

اب ذرا فوج پر بات ہوجائے جنہوں نے فوجی عدالتیں قائم کرکے بےانصافی کی اپنی اعلی روایات کو قائم رکھا ہے. اس قانون کے مطابق صرف ان لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا جاسکتا ہے جن کی داڑھی ہو اور پشتو روانی سے بول سکتا ہو اور یا کم ازکم پختونخواہ میں کچھ عرصہ گزارا ہو باقی کسی سے دہشت گردی الزام منوانا کونسا مشکل ہے بس کچھ لوگ چھترول کے پہلے گھنٹے میں لیاقت علی خان کے موت کا الزام قبول کرلیتے ہیں اور کچھ ایک دو دن کے بعد اب ایک فوجی میجر یا کرنل نے کونسے قانون کی ڈگریاں لی ہے جو انصاف کر سکے. اس لئے کلین شیو اجمل پہاڑی 100 سے زائد قتل کرکے بھی ان کی دسترس سے م�*فوظ ہے اور کوئی م�*بت خان اور سمندر خان صرف کسی جھوٹے الزام پر بھی پھانسی چڑھ سکتا ہے. چونکہ بلوچستان کے باغی بھی کلین شیو ہے اس لئے ان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے مسخ کرکے ویرانوں میں پھینک دیئے جاتے ہیں یہاں میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سارے پختون اور بلوچ بےگناہ ہیں لیکن انصاف سب کیلئے یکساں کیوں نہیں؟ یہ قتل وغارت آخر کب تک؟ اور کس لئے؟ کس کی خوشنودی مقصود ہے؟

یہ ہے ہمارا اسلامی پاکستان اور یہ ہے ہمارا انصاف آج کل کنیڈا میں مقیم مولانا جو ذیادہ کھانا کھا کر عجیب و غریب خواب دیکھتا ہے اسلام آباد میں نازل ہوا ہے یہ بھی شریفوں کا نمک خوار ہے اس لئے اس کے عادتیں بھی وہی ہے چال ڈھال بھی وہی ہے. یہ ہر سال اس موسم میں انقلاب لانے پہنچ جاتا ہے دوسروں کے بچے مروا کر اپنے بچوں کے ساتھ نذرانے لیکر واپس خواب دیکھنے کنیڈا چلا جاتا ہے.

سوچتا ہو اس ملک کو ہو کیا گیا ہے کوئی بھی انسان کا بچہ بھی پاور میں نہیں ہے سب چور، قاتل اور بھگوڑے طاقت میں ہے اور کمزور عوام کا خون چوس رہے ہیں ان کہ عزتیں پامال کر رہے ہیں اور ہر سال سرکاری خرچے پر فائیو سٹار عمرہ کرکے جنت الفردوس جانے کے خواہشمند بھی ہے.

�*اکمِ وقت کی اس بند گلی کے پیچھے،
آج ایک شخص کو پھر خون اگلتے دیکھا،
تم تو کہتے تھے کہ ہوتے ہیں درندے ظالم،
میں نے انسان کو انسان نگلتے دیکھا۔

شاہ جی بقلم خود بخود

https://m.facebook.com/OfficialShahJi/
 
Last edited by a moderator:

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
Shshsh.....

Qaum-Zaroori-Kaam-Se-Soo-Rahi-hai.jpg
 

Back
Top