Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
[FONT="] [/FONT]
کل کہیں پانامہ لیکس پر بھی فیصلہ کنفیوژ قوم کو مزید کنفیوژ کرنے والا نہ آ جائے۔۔
اندیشہ ہے کہ فیصلہ نہ سو فیصد کسی کے حق میں آئیگا اور نہ سو فیصد خلاف آئے گا۔۔ یہ فیصلہ مصلحتوں ، گنجائشوں ، رعایتوں اور جمہوریت کے استحکام کے پیش نظر ایک ایسا مرکب ہوگا کہ سبھی فریقین اس کو اپنی جیت اور دوسرے کی ہار ثابت کر سکیں ۔۔ اور اس پر بحث و مباحثہ کا سلسلہ اتنا لمبا چلے گا کہ کب بجٹ آیا اور کب اگلے الیکشن آئے ، احساس بھی نہ ہو پائے ۔۔ بالکل جیسے دھاندلی پر بننے والے کمیشن کے فیصلے کے بعد ہوا تھا.پوری قوم کو بے ضابطگی اور دھاندلی کے درمیان الجھا کر عدلیہ اپنے فرض سے سبکدوش ہو گئی تھی۔۔ اس بار معاملہ کرپشن کا ہے جس کے متوازی کوئی مثبت لفظ یا تعریف ڈھونڈنا انتہائی مشکل کام تھا شاید اسی وجہ سے سے اتنا وقت لگ گیا ۔۔
خدا کرے میرا اندیشہ جھوٹ ہو جائے۔۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس ملک کے ساتھ اس سے بڑھ کر کوئی نا انصافی نہیں ہو گی ۔۔ کل آنے والا ریاستی فتوی یہ ثابت کرے گا کہ اس ملک میں کرپشن حلال ہے یا حرام ۔۔ قوموں کی زندگی میں ایسے لمحات بہت کم آتے ہیں جب ان کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع ملتا ہے۔۔ بیس اپریل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے، اگر ہم بحیثیت قوم خوش قسمت ہوئے تو کل ایک مثال قائم ہو گی ۔۔ کرپشن کے خلاف ایک ریفرنڈم ہو جائے گا کہ اب ہمیں شر و زر کا پاکستان نہیں چاہیے ۔۔ اب ہمیں جانوروں کی حکومت میں جنگل کا قانون نہیں چاہیے ۔۔ اب ہمیں لیلی مجنوں قطری پتھری کی داستانیں قابل قبول نہیں ہیں ۔۔ اب اس ملک میں احتساب ہو گا ۔۔ شفافیت ہو گی ۔۔ انصاف ہو گا ۔۔ چور بازاری کا سدباب ہو گا۔۔
لیکن اندیشہ یہ ہے۔۔ کہ
پانامہ لیکس۔۔ جس کی وجہ سے دنیا میں ایک ہلچل مچی ہے۔۔ آئس لینڈ کا وزیراعظم مستعفی ہوا، برازیل میں احتجاج ہوا، مالٹا میں تحریک چلی، برطانیہ میں بڑا احتجاج ہوا اور برطانوی وزیراعظم کو تمام انکشافات کے متعلق جوابات دینا پڑے۔۔ پاکستان میں اسی پانامہ لیکس کو صرف ان بیانات کے ذریعے یاد رکھا جائے۔۔
کرپشن ہر دور میں ہوتی ہے اور برداشت کرنا پڑتا ہے۔۔ حمزہ شہباز
پانامہ لیکس کو لوگ جلد بھول جائیں گے۔۔ خواجہ آصف
پانامہ لیکس ایک سازش ہے۔۔ فضل الرحمن
پانامہ لیکس نوازشریف کے خلاف عالمی سازش ہے۔۔ مجیب الرحمن شامی
پانامہ لیکس صرف ایک اخباری تراشہ ہے۔۔ سپیکر قومی اسمبلی
پانامہ لیکس میں بیرون ملک پکوڑے بکتے ہیں۔۔ عابد شیر علی
(serious)