انخلا کے بعد افغان حکومت کی صلاحیت پر عدم ا&#1

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
انخلا کے بعد افغان حکومت کی صلاحیت پر عدم اعتماد


9948_86340173.jpg




فوجیوں کوتنخواہیں مل سکیں گی نہ ان کے پاس تحفظ کا مناسب سازو سامان ہوگا جس کے بعداہلکار حکومت پر بندوق تان سکتے ہیں :رپورٹ، مجاہدین فورس فوج کی مدد کرے گی:افغان وزیر توانائی امریکہ نے 2014میں بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد افغان حکومت کی صلاحیت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی حکومت کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اپنی اہلیت میں کمی کے باعث 2014میں بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد اپنی سکیورٹی فورسز کو مجتمع نہیں رکھ سکے گا۔پینٹا گان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں افغانستان کی تعمیر نو سے منسلک سپیشل انسپکٹر جنرل کے ایسے کئی تازہ ترین خدشات بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں 2014 میں امریکہ اور نیٹو کے فوجی دستوں کی واپسی کے بعد افغانستان کی اپنے بل بوتے پر حکومت چلانے کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں ۔واشنگٹن میں قائم امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ کار گیری شمٹ کا کہناہے کہ 2014کے بعد اگلے محاذوں پر ڈیوٹی دینے والے افراد کو خوراک اور تنخواہیں نہیں مل سکیں گی اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ یاتو اپنی نوکری چھوڑ دیں گے یاپھر اپنی بندوقیں حکومت پر تان لیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کمپنی کے پاس غیر ملکی فوجی انخلاسے 16 مہینے پہلے ہی سرمایہ ختم ہوچکا ہے جب کہ ابھی اس کا آدھاکام باقی ہے ۔ دوسری جانب کرزئی انتظامیہ نے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد سیکورٹی کنٹرول کرنے کے لیے مجاہدین فورس بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور یہ فورس کسی بھی سیکورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے افغان پولیس اورفوج کا ہرممکن ساتھ دیگی۔ یہ بات افغان وزیر توانائی اور مجاہدین کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ہزاروں کی تعداد میں سابق مجاہدین بھی موجودتھے ۔
 
Re: انخلا کے بعد افغان حکومت کی صلاحیت پر عدم &#1575

wo to Afghanistan ha..........Mujahedeen E Haq to ah jayen ga..........per Pakistan ka kya banay ga..........yahan per yeah CHOR he rahain ga kya?
 

Back
Top